• 8 مئی, 2024

شکاگو میں عائلی زندگی پرکانفرنس

شکاگو جماعت ہر ماہ نئی نسل کی آگاہی کے لئے مختلف نوعیت کے جماعتی پروگرام منعقد کرتی رہتی ہے۔
اسی حوالے سے اسلام میں عائلی زندگی کی اہمیت اورمیاں بیوی کے حقوق وفرائض کےمتعلق ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

اس کےساتھ مغربی تہذیب کےبداثرجس میں آزادی، مردوعورت کا اختلاط، طلاق کا بڑھتا ہوا رجحان، جنسی بےراہ روی، بغیرشادی کےرہنا اور ذمہ داری کو اپنے اوپر لینےسےفرار جیسے مسائل سےنبردآزما ہونے کے لئے والدین اور نئی نسل کو اسلام کی خوبصورت تعلیم پیش کی گئی اور احمدی کےطور پر دنیا کو نمونہ پیش کرنے کے لئے حل تلاش کئےگئے۔ گھر کو امن وسکون کا گہوارہ بنانے کے لئے میاں بیوی کی ہم آہنگی،مسلسل دعاؤں پرانحصار اورآنحضرتﷺ کےاس ارشاد کو کہ ہمیشہ دین کے پہلو کو ترجیح دینےکی طرف توجہ دلائی کیونکہ یہ ایک دائمی رہنےوالی خوبی ہے۔ مال ودولت، حسن اورخاندانی برتری توآنی جانی ہے۔
اس لئے والدین کواپنےبچوں کی تربیت اس رنگ میں کرنی چاہئے جس میں ان کےاپنےکردارکی چھاپ بچوں کی روزمرہ زندگی پرپڑےاورتب ہی وہ جنّت نظیر معاشرہ بن سکتاہے جس میں ہرایک کےاندر قربانی دینےکی روح ہونہ کہ لینےکی۔

اسی بات کی طرف حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز باربارجماعت کوتوجہ دلارہےہیں۔نمازیں قائم کریں، اپنےجائزےلیں اور حضرت اقدس مسیح موعودؑ کی توقعات پرپورا اُترنے کی کوشش کریں۔

خداتعالیٰ کےفضل سے والدین اوربچوں نے بڑی دلجمعی کے ساتھ اس کانفرنس حصہ لیا،سوال وجواب ہوئےاورسب نےقدرکی نگاہ سے دیکھااورآئندہ بھی ایسے پروگرام کرنے اوراسلامی تعلیم سےآگاہی کےمتعلق خواہش کااظہارکیا۔

(محمدظفراللہ ہنجرا۔ امریکہ)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 28 دسمبر 2019

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ