• 26 اپریل, 2024

آج ہر ملک سے آتی ہےندائے احمدؑ

آج ہر ملک سے آتی ہے ندائے احمدؑ
جوق در جوق صدا، ہم ہیں فدائے احمدؑ

آج ہم سے ہے فقط امن کا برپا ہونا
احمدیت پہ ہے شفقت کی ردائے احمدؑ

ہے محبت ہی محبت، نہیں نفرت کچھ بھی
ہر طرف پھیل رہی ہے یہ صدائے احمد

صرف اسلام ہے اب امن کا رہبر جگ میں
بات قرآن کی دنیا کو سنائے احمدؑ

اب فقط ظلم کا پہرہ ہے جہاں میں ہر سُو
امن چاہو تو چلو سوئے سرائے احمد

ہر طرف عدل کی دعوت کا کرے پرچار
خوابِ غفلت سے مسلماں کو جگائے احمد

آج جو عاملِ قرآں ہے وہ پائے گا فلاح
لو تمہیں طور تسلی کا بتائے احمد

عدل و انصاف بِنا امن نہیں ہے ممکن
قریہ قریہ یہی آواز لگائے احمد

(نور احمد ثاقب۔برکینا فاسو)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 29 دسمبر 2021

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ