گزشتہ ماہ الفضل آن لائن کے 27نومبر کے شمارے میں مکرمہ درثمین احمد آف جرمنی کا ایک مضمون بعنوان ’’انجیلا مرکل‘‘ شائع ہوا تھا ۔اس پر قارئین کی طرف سے پیغامات ملے۔ان میں سے چند ایک ہدیہ قارئین جاتے کئے جاتے ہیں۔
- مکرم عبد العلیٰ ۔ جرمنی سے لکھتے ہیں:
جرمن چانسلر کے عہدہ سے سبکدوش اور سیاست کو خیر آباد کہنے والی انجیلا مرکل ایک عظیم خاتون اور حکمران کے طور پر یاد رکھی جائیں گی۔ الفضل آن لائن کے شمارہ 27 نومبر 2021ء میں انجیلا میرکل کے متعلق مضمون پڑھا ۔انجیلا مرکل جرمنی کی تاریخ میں ایک سادہ بہترین انسان دوست اور ہمدرد خاتون کے نام پر یاد رکھی جائیں گی الوداع میرکل۔
- مکرمہ نیر عباسی ۔لندن سے تحریر کرتی ہیں :
انجیلا کو مزید جان کر بہت اچھا لگا۔ ہو سکے تو اس مضمون کو ٹرانسلیٹ کر کے کسی جرمن میگزین میں بھی پبلش کروایا جا سکتا ہے۔
- مکرمہ امتہ الرقیب ناصرہ ۔جرمنی سے لکھتی ہیں :
بہت اچھا مضمون ہے ۔میں مرکل کو پسند کرتی ہوں انکا یہ جملہ ’’wir schaffen das‘‘ مجھے بہت پسند ہے۔ اس کا جرمن زبان میں ترجمہ کروا کر انجیلا مرکل کو بھیجیں۔
- مکرمہ فرحت راٹھور ۔جرمنی سے لکھتی ہیں :
دیگر مضامین کی طرح بہت خوبصورت تحریر ہے ۔جو لوگوں کی ادبی تسکین کا بھی باعث ہے۔
- مکرمہ قراۃ العین بھٹی ۔جرمنی سے لکھتی ہیں :
ماشاء اللّٰہ بہت ہی عمدہ مضمون ہے۔ بہت محنت ہوئی ہے اس پر۔ جب سے آپ کے اسٹیٹس سے الفضل پڑھنی شروع کی ہے بہت مزہ آتا ہے۔ اور روز مضامین کا بھی انتظار رہتا ہے۔ اور خاکسار کے اسٹیٹس سے مزید رابطے بھی مضبوط ہورہے ہیں۔ الحمد للّٰہ