غلامِ صادق غلامِ احمدؑ خدا سے پایا یہ نام احمدؑ
خدا کا زندہ نشان احمد نبیؐ کا نائب غلام احمدؑ
نبیؐ کا قولِ کریم سن لو ملے جو تم کو زمانِ احمدؑ
پہاڑ سےبھی گزر کے جانا تو کہنا اس کو سلام احمدؐ
خدا سے ملنے کی رہ دکھائے دلوں میں عشقِ نبی بسائے
کرے مثیلِ صحابہؓ تم کو کہ جاوداں ہے کلامِ احمدؑ
قتال روکا جہاد چھوڑا صلیب توڑی تو رام پھوڑا
کہ تیر جیسا قلم تھا اس کا تو سیف جیسا کلام احمدؑ
محبتوں کی قبا کو پہنو تو نفرتوں کی ردا اُتارو
لباسِ تقویٰ ہی زیبِ تن ہو یہی ہے پندِ امام احمدؑ
نجاتِ دائم جو ڈھونڈتے ہو سکون و راحت بھی چاہتے ہو
اِدھر اُدھرکیا بھٹک رہے ہو پکڑ لو تم اب زمام احمدؑ
جوخشک دیں ہیں وہ مثلِ مردہ وہ زندگی کی ندا ہی کیا دیں
حیاتِ ازلی جوتم کو بخشے پلائے تم کو وہ جام احمدؑ
زمانے بیتے بشر بھی گزرے مگر نہ آیا تمہارا مہدی
جو آگیا ہے تم اس کو مانو خدا نے رکھا ہے نام احمدؑ
تمام نبیوں سے ارفع اعلیٰ مقام جو ہے مقام احمدؐ
مسیح موسیٰؑ کی کیا کہیں ہم ہے اس سے بڑھ کر مقام احمدؑ
(حافظ محمد مبرور)