• 26 اپریل, 2024

دانتوں کی صحت و صفائی‎

دانتوں کی صفائی اور حفاظت محض صحت کے لئے ہی اہم نہیں یہ شخصیت پر بھی مثبت اثرات ڈالتی ہے۔ میلے اور پیلے دانت اور منہ سے آتی بدبو شخصیت کو بُری طرح سے متاثر کرتی ہے اور ملنے جلنے والے افراد پاس بیٹھنے سے کتراتے ہیں۔ دانتوں کی صحت اور حفاظت کے لیے روزانہ برش کرنے کے ساتھ ساتھ اچھی اور متوازن غذا کا استعمال بھی بے حد ضروری ہے۔ قدرت کی ایسی بیش بہا نعمتیں موجود ہیں اور انسان کی ذہنی اور جسمانی صحت کے لئےضروری ہیں۔ سیب کا استعمال دانتوں کی صحت و صفائی کے لئے سرفہرست ہے۔ اس میں موجود فائبر دانتوں کے لیے اسکرب کا کام کرتے ہیں۔ اسی طرح ناشپاتی بیکٹیریا کو ختم کر کے دانتوں کو کیڑا لگنے سے بچاتی ہے۔ یہ دانتوں کی پیلاہٹ اور داغ دھبوں کو دور کرنے کے لئے بھی بہترین ہے۔ انگور میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ منہ کے کینسر کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے۔ اسٹرابیری اور کیوی دانتوں کو وٹامن سی فراہم کرتی ہیں اور منہ سے بیکٹیریا کے خاتمے کے لئے بھی اہم ہیں ۔ کھیراجہاں صحت کے لئے بےحد مفید ہے وہیں دانتوں کا میل کچیل دور کر کے آپ کو ایک خوبصورت مسکراہٹ فراہم کرتا ہے۔ قدرت کی یہ تمام نعمتیں منہ کی صفائی کر کے بہت سی بیماریوں سے تحفظ فراہم کرتی ہیں۔

پچھلا پڑھیں

طلوع و غروب آفتاب

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 31 جنوری 2020