• 26 اپریل, 2024

ارجنٹائن میں خدمت انسانیت کے پروگرامز

جماعت احمدیہ ارجنٹائن کو اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ 22 اور 23 دسمبر کو محض اللہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر خدمتِ انسانیت کے دو پروگرامز منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ مورخہ 22 دسمبر کو Buenos Aires کے ایک غریب محلہ میں 100 کے قریب ضرورت مند بچوں کے درمیان کھلونے تقسیم کیے گئے۔ علاوہ ازیں اس محلہ میں 12فیملیز کو راشن کی اشیاء مہیا کی گئیں۔

مورخہ 23 دسمبر کو ہمیں Ricardo Gutierrez ہسپتال میں، جس کا Buenos Aires کے بڑے اور اہم ترین Children Hospitals میں شمار ہوتا ہے 60 کے قریب بچوں کی عیادت کرنے اور ان میں کھلونے تقسیم کرنے کی توفیق ملی۔

خدمتِ خلق کے دونوں پروگراموں کو کامیاب بنانے کے لیے کُل 6 افرادِ جماعت اور 7 غیر از جماعت افراد کا تعاون شامل رہا۔ نیز مقامی Online نیوز چینل ABC Mundial نے بھی جماعت کے ان رضاکارانہ کاموں کے بارے میں خبر شائع کی۔

(رپورٹ: مروان سرور گل)

پچھلا پڑھیں

طلوع و غروب آفتاب

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 31 جنوری 2020