• 15 جولائی, 2025

چھوٹی مگر سبق آموز بات

رزق حلال کمانا اور طیب وحلال اشیاء کا کھانا

اللہ تعالیٰ نے جہاں انسان کو ان گنت نعمتوں سے نواز کراس پر بہت بڑا احسان کیا ہے وہاں انسان کو رزق حلال کمانے، طیب اور حلال غذا کے استعمال کی تلقین بھی فرمائی ہے۔ کیونکہ غذا کا اثر نہ صرف انسان کی صحت پر ہوتا ہے بلکہ اس کے اثرات انسان کے اخلاق پر بھی مترتب ہوتے ہیں ۔ اس لئے ایک احمدی مسلمان کی حیثیت سے ہم پر یہ ذمہ داری سب سے بڑھ کر عائد ہوتی ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ کے اس حکم کا سب سے زیادہ خیال رکھیں خود بھی حلال ذرائع سے رزق کمائیں اور اپنی نسلوں کو بھی اس پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کریں۔بد دیانتی اور ناجائز طریقوں سے کمایا ہوا مال نہ صرف بے برکتی کاذریعہ بنتا ہے بلکہ خدا تعالیٰ کی ناراضگی کا موجب بھی بنتا ہے۔

(بشریٰ نذیر آفتاب۔ سسکاٹون، کینیڈا)

پچھلا پڑھیں

روزنامہ الفضل کے پہلے صفحہ سے اقتباس بچوں کو پڑھنے کے لئے دیا کریں (حضرت خلیفۃ المسیح الخامس)

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 31 جنوری 2022