• 19 اپریل, 2024

اے شہیدانِ افریقہ! تم پر سلام

جان کا کر کے سودا چلے باخدا
سوئے جنت براہِ رضا و وفا

جان دے کر رہِ حق میں بتلا گئے
جاں سے بڑھ کر ہے ایمان کا راستہ

ہے یہ باطل گماں موت آئی تمہیں
نام زندہ رہے گا تمہارا سدا

استقامت شجاعت کا پیکر تھے تم
عہدِ اول کا منظر ہے دکھلا دیا

سینچا ہے خون سے باغِ اسلام کو
عہدِ بیعت کو تم نے کیا ہے وفا

رائیگاں جائے گا نَے تمہارا لہو
پھول پھل لائے گا یہ چمن میں سدا

اے شہیدانِ افریقہ! تم پر سلام
رحمتِ باری تم پر ہو یہ ہے دعا

(ابو بلال)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 30 جنوری 2023

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالی