• 4 مئی, 2025

ہمارے حضرتِ مسرور آقا

جہاں میں حق کی ہیں آواز حضرت
ہیں کرتے آپ پر ہم ناز حضرت
ہمارے حضرت مسرور آقا
ہماری جان اور دَم ساز حضرت
خلافت سے ہمیں قلبی محبت
خدائی اِس میں ہیں انداز حضرت
اُلوہی نغمگی جس سے ہے اُٹھتی
وہ دین مصطفیٰؐ کا ساز حضرت
جہاں میں حق کی ہیں للکار کرتے
خُدا کے شیر یہ جانباز حضرت
بلاتے جب بھی قربانی کی خاطر
کریں پہلے وہ خود آغاز حضرت
گواہی اس کی دیتا ہے زمانہ
دِکھاتی ہے دُعا ، اِعجاز حضرت
ہے یاری آپ کی تو آسماں سے
فرشتے آپ کے ہمراز حضرت
یہ کچھ پل آپ کی صحبت میں رہنا
سمجھتے حکمراں اعزاز حضرت
ہمارے آپ ہیں محمود دِل کے
اور ہم ہیں آپ کے ایاز حضرت
تیرے دیوانے ہم ہیں تیرے عاشق
تمہی دلبر تمہی دَم ساز حضرت
تمہی ہو بادشاہ ربّ کے زمیں پہ
تمہی ہو دیں کے بھی شہباز حضرت
تمہیں دیکھیں تو آنکھیں وِرد کرتیں
محبت کی نمازِ ناز حضرت
مِری بستی کے ہجری چاند ہو تم
ہے تم پر مان اور ہے ناز حضرت

(عبدالجلیل عبادؔ۔ جرمنی)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 30 مارچ 2020

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ