• 20 اپریل, 2024

چھوٹی مگر سبق آموز بات

قبولیت دعا

قبولیت دعا کے ساتھ صفات الہیہ کا گہرا تعلق ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے:

وَ لِلّٰہِ الۡاَسۡمَآءُ الۡحُسۡنٰی فَادۡعُوۡہُ بِہَا

یعنی: اللہ کے پاک نام اور خوبصورت صفات ہیں ان کو یاد کر کے خدا کو پکارو اور اس سے دعا مانگا کرو۔

حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول کریمﷺ نے فرمایا :
اللہ تعالیٰ کی ننانوے صفات ہیں جو شخص ان صفات کو خوب اچھی طرح یاد اور مستحضر رکھتا ہے وہ جنتی ہے۔

(ترمذی)

(مرسلہ: ناصرہ احمد۔کینیڈا)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 30 جولائی 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 31 جولائی 2021