• 30 اپریل, 2024

ایڈیٹر کے نام خطوط

•مکرم عرفان احمد طاہر لکھتے ہیں۔
الحمدللّٰہ! روزنامہ الفضل آن لائن اپنی مثال آپ ہے۔ تمام مضامین انتہائی دلچسپ ہوتے ہیں۔ جب تک کہ پورے اخبار کا بغور مطالعہ نہ کر لیا جائے تو ایسے ہی لگتا ہے کہ آج کوئی خاص کام نہیں کیا۔ کچھ تشنگی سی محسوس ہوتی ہے اورمطالعہ کر لینے کے بعد ہی روح کو تسکین ملتی ہے۔ اس اخبار کی تعریف و توصیف میں جس قدر لکھا جائے کم ہے۔ اللہ تعالیٰ تمام کارکنان کو صحت و سلامتی والی فعال زندگی عطا فرمائے آمین۔

•مکرمہ ثمرہ خالد۔ جرمنی سے لکھتی ہیں۔
گزشتہ دنوں پیارے آقا ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے دورہ امریکہ کی ایمان افروز اور مفصّل روداد پڑھنے کو ملتی رہی۔ جس کے لئے مکرم عبد الماجد طاہر اور ادارہ الفضل خصوصی شکریہ کے مستحق ہیں۔ فجزاہم اللّٰہ تعالیٰ احسن الجزاء۔

روداد میں اوقات کے بیان سے لے کر حضورِانور ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات اور لوگوں کے جذبات کا ذکر قاری کو اس طرح ساتھ لے کر چلتا ہےکہ انسان بچشمِ تصور خود کو بھی انہی جگہوں پر موجود پاتاہے۔

مضمون ’’ایک انگریزی محاورہ پر طبع آزمائی‘‘ کمال نکتہ لیے ہوئے ہے۔ اکثر و پیشتر مضامین منفرد، دلچسپ اور لطیف نکات سے مزّین ہوتے ہیں جنہیں عنوان کے مفہوم، جگ بیتیوں کے بیان اور اسلام احمدیت کی تعلیمات کی روشنی میں خوب کھول کر بیان کیا جاتا ہے۔

سلسلہ ’’سو سال قبل کا الفضل‘‘ کا آغاز کرنے پر خاکسار آپ کی بہت مشکور ہے۔ اس میں دیئے گئے لنک کے ذریعے بہت آسانی سے پرانے الفضل کو دیکھنے اور پڑھنے کی توفیق بھی مل جاتی ہے جو کہ کسی نعمت سے کم نہیں۔

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 29 اکتوبر 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ