جماعت احمدیہ شمالی آئر لینڈ نے بر طانیہ کے خیراتی اداروں
Air Ambulance Northen Ireland, Cance Research UK, Marie Curi فنڈ جمع کرنے کے لئے Charity Walk for Peace کا منصوبہ بنایا ’’جو 30 مئی 2020ء کو منعقد ہوناتھا۔ Covid 19 عالمگیر وبا کی وجہ سے یہ منصوبہ منسوخ کرنا پڑا ۔ تاہم حال ہی میں جو فنڈ جماعت کی طرف سے جمع کیا گیا تھا وہ ایک تقریب میں چیرٹی تنظیم کی خدمت پیش کر دیا گیا۔ فنڈ مختلف ذرائع سے اکٹھا کیا گیا تھا۔ فنڈ جمع کرنے کے لئے ہمیں کمیونٹی کے دوستوں مقامی حکام اور شخصیات کی بہت حمایت اور مدد حاصل تھی ۔چیک پریزنٹیشن کی تقریب 7 نومبر کو منعقد ہوئی۔ عالمگیر وبا کی پابندیوں اور سماجی دور کے اقدامات کی وجہ سے مہمانوں کو مدعو نہیں کیا جا سکا ۔
یہ Fermanagh and Omaghdistrict Council کی رہنمائی کے مطابق منعقد ہوا ۔ ڈاکٹر نعمان افتخارصاحب صدر احمدیہ مسلم کمیونٹی آئر لینڈ کی طرف سے ۔
Cllr Chris Symth, Mayor of fermangh and Omagh District Council
کی موجودگی میں تین خیراتی اداروں کی خدمت میں چیک پیش کیا گیا۔
؍2615£ کا ایک چیک ایئر ایمبو لینس شمالی ائر لینڈ سے ڈیمین مکانیسپا کی خدمت میں پیش کیا گیا ۔1500£/=کا ایک چیک کینسر ریسرچ برطانیہ کو Lorna Steuert کی خدمت میں پیش کیا گیا ۔ 1000£ کا ایک چیک Marie Curie اور Sheena Hevlin کی خدمت میں پیش کیا گیا ۔ یہ نیوز Omagh کے تما م اخبارات بشمول ۔ Ulster Herald,Tyrone Constitution Omaghکی طرف سے بھی شائع کی گئی ۔
ہم اپنے تمام دوستوں اور جنہوں نے اس فنڈ ریزنگ میں ہمارا ساتھ دیا اُن سب کا بے حد شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ ہم سب اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ ہمیں انسانیت کی خدمت کرنے کی زیادہ سے زیادہ توفیق دیتا رہے اور ایسے مزید مواقع بھی ہمیں ملتے رہیں ۔آ مین
(رپورٹ: ۔ ڈاکٹر افتخارصاحب ، صدر جماعت شمالی آئر لینڈ)