• 27 اپریل, 2024

متعدی بیماری کورونا وائرس۔تعارف

دنیا کے متعدی امراض کے چھ وائرس میں ایک کا اضافہ کرتا ہوا کورونا وائرس بہت تیزی سے نقصان کررہا ہے اورقابو سے باہرہوتا جارہا ہے۔ چائنہ کے ایک شہر سے شروع ہونے والا یہ وائرس دنیا کے دوسرے ممالک میں بھی پہنچ گیا ہے۔ اور حکومتیں سرحدوں پہ معائنے بڑھا رہی ہیں۔

غالب امکان ہے کہ یہ آبی جانوروں سے انسانوں اور جانوروں میں پھیل رہا ہے ،یہ سارس سے شروع ہوا ہے۔ اس کے متعلق ابتدائی علامات میں گلے ناک اور پھپھڑوں کا اوپری حصہ سوزش پکڑتا ہے۔ اور ناک بہنا، چھینکیں، بخار اور سانس کی تنگی سے شروع ہوتا ہے جو عام سردی سے ہونے والے نزلہ زکام بخار کی طرح ہوجاتا ہے مگر یہ اگلے مرحلے میں نمونیہ کی طرف کو چل نکلنے کے علاوہ بہت تیزی سے مریض کو جکڑ لیتا ہے۔ اور شدت اس قدر کہ انسان سے انسان کو منتقل ہونے میں اس کا وائرس بہت تیز ہےاور علاج معالجہ پہ متعین لوگوں کو بھی شکار بنا لیتا ہے۔

ہدایت کی جاتی ہے کہ کسی کی کھانسی اور چھینک سے بچیں۔ جانوروں سے دور رہیں اور ماسک استعمال کریں بار بار صابن سے ہاتھ دھوئیں، آنکھوں اور ناک کو ممکن حد تک ہاتھ نہ لگائیں۔ نزلہ زکام کے شکار فرد سے کافی دور رہیں۔ سفر بھی ممکن حد تک نہ کریں اگر مجبوری ہو تو ماسک اچھا والا پہنیں۔گرم پانی سے ہاتھ دھوئیں تو بہتر ہے مگر صابن ضرور استعمال کریں۔

خاص طور پہ بازار سے نہ کھائیں، دروازوں،کھڑکیوں اور جہاں جہاں ممکن ہے ہاتھ نہ لگائیں، اور جلد جلد دھوئیں۔ اور بہت خاص کہ گوشت اور انڈے اچھی طرح پکا کر کھائیں۔

زیادہ تر گھریلو جراثیم کش اسپرے فوری طور پر کورونا وائرس کو ہلاک کردیتے ہیں۔ کمرے کا درجہ حرارت 48 گھنٹوں میں کورونا وائرس کو ہلاک کرسکتا ہے۔ قالین / کارپٹ /فرشی دریاں، اس وائرس کیلئے پناہ گاہ ہیں، اور وائرس کم سے کم 7 ہفتوں تک قالین میں زندہ رہ سکتا ہے۔

علامات میں ناک بہنا، کھانسی، گلے کی سوزش اور کبھی کبھی بخار بھی شامل ہے۔ زیادہ تر علامات عام محسوس کی جاسکتی ہیں۔ پہلے پہل تو آپ کو یہ معلوم ہی نہیں ہوگا کہ آپ پر کورونا وائرس کا حملہ ہوا ہے، سردی پیدا کرنے والا کوئی دوسرا وائرس، جیسے رائنو وائرس وغیرہ جیسا ہوتا ہے۔ آپ کے ڈاکٹر آپ کے مرض کے متعلق بہتر فیصلہ کر سکتے ہیں۔

سیدنا حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ کا عطا کردہ کورونا وائرس بچاؤ کانسخہ روزنامہ الفضل لندن آن لائن 27 جنوری 2020ء کے شمارہ میں شامل کیاگیاہے۔ اس سے بھی استفادہ فرمائیں۔

(ڈاکٹر نصیر احمد طاہر نیوپورٹ، ساؤتھ ویلز یوکے)

پچھلا پڑھیں

طلوع و غروب آفتاب

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 29 جنوری 2020