• 28 اپریل, 2024

ایڈیٹر کی ڈاک

تاثرات۔آراء۔تجاویز

  • مکرم مظفر احمد تحریر کرتے ہیں روزنامہ الفضل آن لائن کی دستیابی کسی نعمت سے کم نہیں۔ خلافت کی برکت سے ہماری روحانی سیرگی کا سامان ہوگا ’’الفضل‘‘ میرے پسندیدہ اخبار میں شامل ہے۔
  • رحیق المختوم رقمطراز ہیں ازل سے خدا تعالیٰ نے اپنے فیض کا ایک سلسلہ جاری کیا ہے جس کے سرخیل انبیاء کرام ہوتے ہیں اور جو اوّلین اُن کو مانتے ہیں وہ تقویٰ کےاعلیٰ معیار قائم کرنے والے ہوتے ہیں اور پھر وہ اوّلین آگے چل کر بہتوں کی رہنمائی کا باعث بنتے ہیں۔ اِس لئے فرمان ہوا کُونُو مَعَ الصّٰدِقِین۔

اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ یہ صادقین کون ہوتے ہیں اور ان کی نشانیاں کیا ہیں؟
آج کے ترقی یافتہ دور میں اللہ تعالیٰ نے ہر طرح سے قدم قدم پر صادقوں کی محفلیں مہیا کی ہوئی ہیں۔ اب یہ ہم پر ہے کہ ہم ان سے کس قدر فائدہ اُٹھاتے ہیں۔ قرآن کریم اور کتب حضرت مسیح موعود علیہ السلام ان محفلوں کی اعلیٰ و ارفع قسم ہیں اور ایک دفعہ ان صادقین کی محفلوں کی عادت ہو جائے توسکائی از دا لِمٹ!!

مورخہ 13 دسمبر 2019ء کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے آن لائن روزنامہ الفضل کا اجراء فرمایا ہے۔ یہ بھی صادقوں کی محفل میں سےایک محفل ہے۔ جس میں انواع و اقسام کی خیر کی باتیں ہیں۔

اللہ تعالیٰ ہمیں اور ہماری اولادوں کو اس محفل سے بھرپور استفادہ کرنے اور جی بھر کر خزائن اکٹھے کرنے والا بنائے۔ آمین

پچھلا پڑھیں

طلوع و غروب آفتاب

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 31 جنوری 2020