آنحضرت ﷺ فرماتے ہیں: مجھے پانچ ایسے فضائل عطا کئے گئے ہیں جو مجھ سے پہلے کسی نبی کو عطا نہیں کئے گئے۔میری ایک مہینہ کی مسافت کے برابر رعب کے ذریعہ مدد کی گئی ہےاور تمام زمین میرے لئے پاک اور سجدہ گاہ بنائی گئی ہے…مال غنیمت کو میرے لئے حلال قرار دیا گیا ہے۔ جو کہ مجھ سے قبل کسی کے لئے حلال نہ تھا مجھے شفاعت عطا کی گئی ہے۔ پہلے تمام انبیا ء اپنی اپنی قوم کے لئے تھے جبکہ مجھے تمام بنی نوع انسان کے لئے مبعوث کیا گیا ہے۔
(صحيح بخاری کتاب الصلوة)