• 4 مئی, 2025

اُونچا حوصلہ اَنصار کا

اِک فولادی عزم دل میں بولتا اَنصار کا
کوہساروں سے ہے اُونچا حوصلہ اَنصار کا

عشق و ہمت اور قُربانی کی مٹی سے جُڑا
سلسلہ یثرب کا ہے اَنصار سے اَنصار کا

نہ ہی ڈر نمرود سے اور نہ کسی فرعون سے
ساتھ جو ہے آسمانی بادشاہ اَنصار کا

سب جہاں میں پھیلتے جاتے ہیں یہ شجرِ گلاب
دستِ خوشبو کام کرتا جا رہا اَنصار کا

ہو رہا روشن اندھیرا دینِ حق کے نُور سے
اُونچا چڑھتا جا رہا خورشید و ماہ اَنصار کا

تَن بدن رہتا ترو تازہ خدا کے کام سے
دین ہی بس دین ہے پانی ہوا اَنصار کا

گھومتا رہتا خِلافت اور خُدا کے اِرد گِرد
ایک دریائے محبت باخُدا اَنصار کا

مرتے دَم تک عہد اپنے ہم نِبھائیں گے سبھی
وعدہ ہے تیری محبت سے خُدا اَنصار کا

(عبدالجلیل عبادؔ ۔ جرمنی)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 11 مارچ 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 12 مارچ 2020