• 27 اپریل, 2024

ائر کرافٹ کیرئیر

یہ ان بحری جہازوں کا ذکر ہے جو اپنے اوپر 80 سے لے کر 95ہوائی جہازتک اٹھا کر ہزاروں میل دور سمندر میں ڈیرہ ڈال دیتے ہیں اورکسی بھی ہوائی مستقر یا ائر بیس کی طرح یہاں سے جنگی طیارے مع فوجی سازو سامان اور فوجیوں کے قریب میں موجود دشمن کے اہداف پر حملے کر سکتے ہیں۔ امریکہ او ربرطانیہ نے عراق پر حملہ کرنے سے قبل یہ کیرئیر بحری جہاز عراق کے قریب سمندر میںپہنچادئے تھے۔ اگر امریکہ کو قریبی عرب ممالک کے ہوائیاڈے میسر نہ بھی ہوتے تو بھی ان کیرئیر میںموجود اپنے طیاروں سے وہ اپنا کام کر سکتا تھا۔ عام طور پر کسی جہاز کو اڑنے اور اترنے کے لئے رن وے کی لمبی سٹرک کی پٹی درکار ہوتی ہے جس پر وہ بھاگ کر ہوا میںبلند ہوتا ہے یا نیچے لینڈ کر کے پھر رکنے سے پہلے بھاگتا ہے۔ کیرئیر بحری جہاز میںیہ لمبی سٹرک دستیاب نہیں ہوتی۔ یہاں چھوٹی سی سٹرک کے آخری سرے پر Catapult لگی ہوتی ہے جب جہاز بھاگ کر یہاں پہنچتا ہے تو وہ اسے زور سے ہوا میں آگے کی طرف اچھال دیتی ہے جس کے نتیجہ میں جہاز کی رفتار میںاچانک اتنا اضافہ ہو جاتا ہے کہ وہ ہوا میں بلند ہو سکے۔ اسی طرح اترتے وقت اس پٹی کے اطراف میں لگے ہوئے سپرنگ دار فولادی تار جہاز کو پکڑ لیتے ہیں اور بہت تھوڑے فاصلہ کے اندر اس کو روک لیتے ہیں۔ ان تمام جہازوں کو حفاظت کے لئے جہاز کی نچلی منزل میں پارک کیا جاتا ہے ۔ باری باری سے لفٹ جہاز کو اوپر کے عرشہ تک اٹھا لاتی ہے۔ اور وہاں سے وہ فلائی کرجاتا ہے۔

(آن لائن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 18 مارچ 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 19 مارچ 2020