• 28 اپریل, 2024

نعت النبی ﷺ

حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے تحریر فرمایا:
’’وہ اعلیٰ درجہ کا نور جو انسان کو دیا گیا۔ یعنی انسان کامل کو وہ ملائک میں نہیں تھا نجوم میں نہیں تھا قمر میں نہیں تھا آفتاب میں بھی نہیں تھا۔ وہ زمین کے سمندروں اور دریاؤں میں بھی نہیں تھا۔ وہ لعل اور یاقوت اور زمرد اور الماس اور موتی میں بھی نہیں تھا۔ غرض وہ کسی چیز ارضی اور سماوی میں نہیں تھا صرف انسان میں تھا یعنی انسان کامل میں جس کا اَتم اور اَکمل اور اعلیٰ اور ارفَعْ فرد ہمارے سید و مولی سید الانبیاء سید الاحیاء محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ہیں‘‘

(آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد 5 صفحہ 160۔161)

ایک ہی انسان ہے انسان کامل بالیقیں
اس قدر کامل حسیں کوئی ملائک میں نہیں
وہ سراپا نور ہے اور نور بھی اعلی تریں
نور اس جیسا ستاروں ’ چاند سورج میں نہیں
ساری دنیا میں کسی دریا سمندر میں نہیں
موتی لعل الماس یاقوت و زمرد میں نہیں
الغرض ارض و سما میں کوئی اس جیسا نہیں
سید و مولا ہمارے ارفع و اکمل تریں
سَید الاِحیاء محمد مصطفیؐ سب سے حسیں
حسن و خوبی میں کوئی اس فرد کا ثانی نہیں
خوشہ چینی ہے مسیحائے زماںؑ کے باغ سے
ورنہ ایسی نعت کہنا میرے تو بس میں نہیں

(امۃ الباری ناصر۔امریکہ)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 14 مارچ 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 16 مارچ 2020