• 27 اپریل, 2024

’’گالیاں سن کر دعا دو پا کے دکھ آرام دو‘‘

دشمنوں کو بھی نہ پیارو تم کبھی دشنام دو
ہر طرف ہر قوم کو تم امن کا پیغام دو

ساقی کوثر کے ہو تم جانے پہچانے غلام
اسود و احمر کو تم اس میکدے کا جام دو

جس خدا کو ہم نے مانا وہ ہے رب العٰلمین
تم بلا تخصیص ہر ذی روح کو آرام دو

حق نے بخشا ہے تمہیں اک ارفع و اعلیٰ مقام
تم یَدِعُلیا بنو خیرات صبح و شام دو

جادۂ حق سے الگ تم کو نہ کوئی کر سکے
اپنے ایماں کے شجر کو اتنا استحکام دو

انتقامِ ظلم لینا ظلم سے بے سود ہے
شاہِ بطحاؐ کی طرح بخشش کا فیضِ عام دو

ہم کو اے شبیر ؔ یہ تعلیم ہے پیشِ نظر
’’گالیاں سن کر دعا دو پا کے دکھ آرام دو‘‘

(چوہدری شبیر احمد)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 20 مارچ 2020

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ