• 30 اپریل, 2024

امریکہ میں ’’وَسِّعْ مَکَانَکَ‘‘ کی ایک اور جھلک مجلس خدام الاحمدیہ کیلئے تین منزلہ عمارت کی خرید

اللہ تعالیٰ کےفضل سے جماعت احمدیہ عالمگیر دنیا میں ہر جگہ حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی قیادت اور دعاؤں کی برکت سے ہر ملک، قریہ قریہ، بستی بستی ترقی کی منازل طےکر رہی ہے اور اس کی جھلک ہمیں ہر روز اپنے جریدوں، اخبارات، ایم ٹی اے کے ذریعہ نظر آ رہی ہے۔ خداتعالیٰ کے فضل سےامریکہ میں بھی ایساہی ہورہا ہے۔ افرادِ جماعت کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ مساجد اور مشن ہاؤسز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور اس کےساتھ ساتھ یہ بھی محسوس ہوتا ہے کہ ہم جہاں بھی مساجد بنا رہے ہیں، جہاں بھی کوئی بلڈنگ خریدتےہیں، مشن ہاؤسز بناتے ہیں اس کے فوراً بعد ہی ضروریات اور بڑھ جاتی ہیں اور وہ عمارت اور بلڈنگ اور مسجدومشن ہاؤس تنگ پڑجاتےہیں اور اسے پھر کشادہ کرنے کی جماعت تجویز اور سکیم بناتی ہے۔

مجلس خدام الاحمدیہ امریکہ میں ایک لمباعرصہ سےاپنے نیشنل ہیڈآفس کے لئے جگہ کی تلاش میں تھی۔اگرچہ مسجد بیت الرحمان میری لینڈجوجماعت امریکہ کاہیڈکوارٹرہے،میں خدام الاحمدیہ کےپاس دفترتھا۔مگروہ بڑھتی ہوئی ضروریات کی وجہ سے نہ صرف چھوٹا ہو گیا بلکہ شدت کے ساتھ یہ محسوس ہورہاتھاکہ اب بڑی جگہ لی جائے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے فضل فرمایااوران کی یہ دیرینہ خواہش پوری ہوئی اوراللہ تعالیٰ نے انہیں مسجد بیت الرحمان میری لینڈ نیشنل ہیڈکوارٹرآف امریکہ سےصرف نصف میل کے فاصلہ پرایک خوبصورت تین منزلہ عمارت بنی بنائی عطا فرما دی۔الحمد للّٰہ ثُمّ الحمدللّٰہ

صدرصاحب مجلس خدام الاحمدیہ امریکہ مکرم ڈاکٹرعدیل عبداللہ نے بتایاکہ یہ ہماری دیرینہ خواہش تھی اوراب اللہ تعالیٰ نےہمیں یہ بلڈنگ عطافرمائی ہے۔یہ جگہ نصف ایکڑپرمحیط ہےاور2900 پر مربع فٹ ہے۔جس میں چارکمرے ہیں اوریہ تین منزلہ عمارت ہے۔

انہوں نےمزیدبتایاکہ یہ جگہ مجلس خدام الاحمدیہ کےنیشنل ہیڈآفس کےطورپراستعمال ہوگی اور اس کےعلاوہ مہمانوں کےلئے بھی استعمال کی جائےگی۔انہوں نے بتایاکہ اس بلڈنگ کی خریدکےلئےخدام،اطفال اوران کےوالدین اور بزرگوں نے بہت مالی قربانی کی ہے۔بعض بچےتواپنی ساری جمع شدہ پونجی لےآئےاوربعض خدام نےاپنےبنک سےتمام رقم نکلواکراس میں دےدی۔فجزاءھم اللّٰہ احسن الجزاء

صدرصاحب کہتےہیں کہ جب بعض بزرگوں کواس بارہ میں علم ہوا تو انہوں نےکہاکہ ہم کیوں ثواب کے کام سے محروم رہیں۔ہم بھی اس ثواب میں حصہ لیں گے۔
فجزاءھم اللّٰہ احسن الجزاء

صدرصاحب نے کہاکہ وہ اللہ تعالیٰ کا شکراداکرتےہیں کہ بلڈنگ خدام الاحمدیہ امریکہ کی ضروریات کےلئےملی اورحضرت خلیفۃ المسیح الخامس کی رہنمائی اور دعاؤں کےبھی شکرگزارہیں۔نیز امیرصاحب امریکہ مکرم صاحبزادہ مرزا مغفوراحمد کےبھی شکرگزارہیں جنہوں نے ہرموقع پرمددفرمائی۔
الحمد للّٰہ علی ذالک

اللہ تعالیٰ تمام مالی قربانی کرنےوالوں کو جزائے خیرعطا فرمائے۔ آمین

(سیّد شمشاد احمد ناصر۔امریکہ)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 20 مارچ 2020

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ