• 29 اپریل, 2024

تجدید اسلام

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:
’’عیسائیت جس تیزی سے پھیل رہی تھی یہ آپؑ ہی ہیں جنہوں نے اس کو روکا ہے۔ ہندوستان میں اُس زمانے میں ہزاروں لاکھوں مسلمان عیسائی ہو رہے تھے۔ یہ حضرت مسیح موعودؑ ہی تھے جنہوں نے اس حملے کو نہ صرف روکا بلکہ اسلام کی ساکھ دوبارہ قائم کی۔ پھر افریقہ میں جماعت احمدیہ نے عیسائیت کی یلغار کو روکا۔اسلام کی خوبصورت تصویر دکھائی، ہزاروں لاکھوں عیسائیوں کو احمدی مسلمان بنایا…آج بھی جیسا کہ میں نے کہا جماعت احمدیہ ہی ہے جو ہرجگہ عیسائیت کا مقابلہ کر رہی ہے… بہرحال یہ تو آج تک ماناجاتا ہے کہ اگر عیسائیت کے مقابلے پر کوئی کھڑا ہوا اور اس کی تعلیم کو دلائل سے ردّ کیا تو وہ ایک ہی پہلوان تھا جس کا نام حضرت مرزا غلام احمد قادیانی ہے۔ پس چاہے… لوگ آج تسلیم کریں یا نہ کریں لیکن جیسا کہ حضرت مسیح موعودؑ نے فرمایا ہے ایک دن ان کو ماننا پڑے گا کہ یہ مسیحی دلائل ہی ہیں…جنہوں نے دجّال کا خاتمہ کیا اور آپؑ ہی مسیح موعودؑ ہیں‘‘۔

(خطبہ جمعہ 17فروری2006ء)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 21 مارچ 2020

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ