• 29 اپریل, 2024

کرونا وائرس کے متعلق حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی ہدایات ازخطبہ جمعہ 6 اور 13مارچ 2020ء

آج کل جو وبا پھیلی ہوئی ہے کرونا وائرس کی اس کے بارے میں ..احباب کو توجہ دلانا چاہتا ہوں جیسا کہ حکومتوں اور محکموں کی طرف سے حکومتوں کے اعلان ہورہے ہیں ان احتیاطی تدابیر پر ہم سب کو عمل کرنا چاہئے بعض ہومیوپیتھی دوائیاں بہت شروع میں، میں نے ہومیوپیتھ سے مشورہ کر کے بتائی تھیں جو حفظ ماتقدم کے طور پر بھی ہیں اور بعض علاج کے طور پر بھی ہیں۔ ان کو استعمال کرنا چاہئے ایک ممکنہ علاج ہے ،یہ نہیں ہم کہہ سکتے کہ یہ سو فیصد علاج ہے (یا)ہومیوپیتھک کو پتہ ہے اس وائرس کا۔یہ ایسا وائرس ہے جس کا کوئی علم نہیں لیکن اس کے قریب ترین جو ممکنہ علاج ہو سکتا تھا اس قسم کی بیماری کا اس کے مطابق ہومیوپیتھ دوائیاں تجویز کی گئیں ۔اللہ تعالیٰ ان میں شفا بھی رکھے اس لئے استعمال کرنا چاہئے لیکن اس کے ساتھ ہی احتیاطی تدابیر بھی ضروری ہیں جیسا کہ اعلان ہو رہے ہیں۔ اس بارہ میں یہ بھی ضروری ہے کہ مجمع سے بچیں ۔مسجد میں آنے والوں کو یہ بھی احتیاط کرنی چاہئے اگر ہلکا سا بھی بخار ہے، جسم ٹوٹ رہا ہے ،یاچھینکیں نزلہ وغیرہ ہے تو مسجد میں نہیں آنا چاہئے پھر ۔مسجد کے بھی حقوق ہیں کچھ اوریہ مسجد کا حق ہے کہ وہاں کوئی ایسا شخص نہ آئے جس سے دوسرے متاثر ہو سکتے ہوں۔ کسی بھی لگنے والی بیماری کا مریض جو ہے اس کو مسجد میں آنے سے بہت احتیاط کرنی چاہئے ۔(…لیکن اس کا مطلب یہ بھی نہیں ہے کہ اس بہانے سے مسجدمیں آنا چھوڑ دیں اپنی ظاہری حالت کو دیکھ کر اپنے دل سے فتویٰ لینا چاہئے اور ہمیشہ یاد رکھیں کہ اللہ تعالیٰ دلوں کے حال کو جانتا ہے …) پھر آج کل خاص طور پہ چھینک لیتے وقت بھی ویسے عمومی طور پر بھی ہر ایک کو یہ چاہئے کہ چھینک لیتے ہوئے منہ پر ہاتھ رکھے یا رومال رکھنا چاہئے منہ پر ، بعض نمازی بھی یہ شکایت کرتے ہیں کہ بعض لوگ چھینکتے ہیں ہمارے ساتھ کھڑے ہوئے اور منہ کے سامنے نہ ہاتھ رکھتے ہیں نہ رومال رکھتے ہیں اور پھر اتنی زورسے چھینک ہوتی ہے کہ اس کے چھینٹے ہم پر پڑ جاتے ہیں ۔تو یہ نمازیوں کا جو ساتھ کے نمازی ہیں ان کا بھی حق ہے اس لئے ہر ایک کو اس بات کا بھی خیال رکھنا چاہئے اور آجکل جیسا کہ میں نے کہا خاص طور پر اس کی احتیاط کی ضرورت ہے ۔آجکل جو ڈاکٹر احتیاط بتاتے ہیں وہ یہ ہے کہ ہاتھ اور چہرہ صاف رکھیں ،ہاتھ اگر گندے ہیں تو چہرے پر ہاتھ نہ لگائیں اور ہاتھوں پرسینیٹائزر (Sanitizer) لگا کر رکھیں یا دھوتے رہیں، لیکن مسلمانوں کے لئے ہمارے لئے اگر پانچ وقت کا نمازی ہے کوئی اور پانچ وقت باقاعدہ وضو بھی کر رہا ہے ناک میں پانی بھی چڑھا رہے ہیں اس سے ناک صاف ہو رہا ہے اور صحیح طرح وضو کیا جا رہا ہے تو اس صفائی کا ایک ایسا اعلیٰ معیار ہے جوسینیٹائیزر (Sanitizer) کی کمی کو پورا کردیتا ہے۔آج کل کیونکہ مارکیٹ سے سینیٹائیزر (Sanitizer) سنا ہےغائب ہو چکے ہوئے ہیں لوگوں نے panic میں سب کچھ خرید لیا ہے دکانوں کے shelf بھی خالی ہیں اور خاص طور پر ایسی چیزیں جو اس کام کے لئے استعمال ہوسکتی ہیں ۔بہرحال جو وضو ہے اور صحیح طرح اگروضو کیا جائے تو ظاہری صفائی بھی اور وضو جو کرے گا انسان پھرنماز بھی پڑھے گا تو یہ ایک روحانی صفائی کا بھی ذریعہ بن جاتا ہے پس تو پھر آج کل تو خاص طور پر دعاؤں کی بھی بہت ضرورت ہے اس لئے اس طرف ہمیں خاص توجہ دینی چاہئے …پھر یہ ہے کہ مصافحوں سے آج کل کہا جا رہا ہے پرہیز کرو یہ بھی بڑا ضروری ہے کوئی پتہ نہیں کس کے ہاتھ کس قسم کے ہیں تو اس لحاظ سے گو مصافحوں سے تعلق بڑھتا ہے محبت بڑھتی ہے لیکن آج کل اس بیماری کی وجہ سے پرہیز کرنا ہی بہتر ہوتا ہے …اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے کہ اس وبا نے اور کتنا پھیلنا ہے اور کس حد تک جانا ہے اللہ تعالیٰ کی کیا تقدیر ہے لیکن اگر یہ بیماری اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کی وجہ سے ظاہر ہورہی ہے اور اس زمانہ میں ہم دیکھتے ہیں کہ مختلف قسم کی وبائیں،امراض،زلزلے،طوفان حضرت مسیحموعودؑ کی بعثت کے بعد بہت زیادہ بڑھ گئے ہیں تو اللہ تعالیٰ کی تقدیر کے بد اثرات سے بچنے کے لئے اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرنے کی بہت زیادہ ضرورت ہے اور ہر احمدی کو ان دنوں میں خاص طور پر دعاؤں کی طرف بھی توجہ دینی چاہئے اور اپنی روحانی حالت کو بھی بہتر کرنے کی طرف توجہ دینی چاہئے اور دنیا کے لئے بھی دعا کرنی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ ان کو بھی ہدایت دے اللہ تعالیٰ دنیا کو توفیق دے کہ وہ بجائے دنیاداری میں زیادہ پڑنے کے اور خدا تعالیٰ کو بھولنے کے اپنے پیدا کرنے والے خدا کو پہچاننے والے ہوں۔آمین۔

(خطبہ جمعہ 6مارچ 2020ء)

اب جیسا کہ میں نے گزشتہ خطبہ میں ذکر کیا تھا کہ جو وباء آج کل پھیلی ہوئی ہے یہ وائرس کی کرونا کی اس کے لئے احتیاطی تدابیر کرتے رہیں اور مسجدوں میں بھی جب آئیں تو احتیاط کر کے آئیں بخار وغیرہ ہلکا سا ہو تکلیف ہو جسم کی تو لوگوں ایسی جگہوں پے نہ جائیں جہاںپبلک جگہیں ہیں اور خود بھی بچیں اور دوسروں کو بھی بچائیں اور دعاؤں کی طرف بہت توجہ دیں اللہ تعالیٰ دنیا کو آفات سے بچائے۔

(خطبہ جمعہ 13مارچ 2020ء)


پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 23 مارچ 2020

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ