• 30 اپریل, 2024

متعدی بیماریوں میں احتیاط اور دعا

حضرت انس ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بیماریوں سے بچنے کے لئے دعا کیا کرتے تھے کہ

  • اَللّٰھُمَّ اِنِیْ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْبَرَصِ وَالْجُنُوْنِ والْجُذَامِ وَسیِّءِ الْاَسْقَامِ

اے میرے اللہ ! میں تجھ سے برص، پاگل پن ، جذام اورہر بُری بیماری سے پناہ مانگتا ہوں۔

(سنن ابی داؤد کتاب الصلوٰۃ فی الاستعادۃ)

حضرت عثمان بن عفانؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص صبح و شام تین تین بار یہ دعا پڑھے کہ

  • بِسْمِ اللّٰہِ الَّذِیْ لَا یَضُرُّ مَعَ اسْمِہٖ شَیْءٌ فِی الْاَرْضِ وَلَا فِی السَّمَآءِ وَھُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ

اس اللہ کے نام کے ساتھ جس کے نام کے ساتھ نہ تو زمین میں اور نہ آسمان میں کوئی چیز نقصان پہنچا سکتی اور وہ خدا بہت سننے والا اور جاننے والا ہے۔ تو اسے کوئی چیز گزند نہ پہنچا سکے گی۔

( سنن الترمذی کتاب الدعوات)

سنن ابی داؤدکی روایت کے مطابق جو اس دعا کو تین بار صبح پڑھے اسے شام تک اور جو شام کو پڑھے گا اسے صبح تک کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔

(سنن ابی داؤد، کتاب الادب مایقول اذا اصبح)

  • حضرت معاذ بن عبداللہؓ اپنے والد سے روایت بیان کرتے ہیں کہ ایک شدید اندھیری رات میں بارش تھی تو ہم رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئے تاکہ آپ دعا کریں۔ جب ہم ان کے پاس پہنچے تو آپؐ نے فرمایا: پڑھو! میں چپ رہا۔ آپ نے پھر فرمایا: پڑھو! تو میں چپ رہا؟ پھر آپ نے فرمایا پڑھو تو میں نے عرض کیا کہ کیا پڑھوں؟ آپ نے فرمایا: قُلْ هُوَ اللّٰهُ أَحَدٌ اور مُعَوِّذَتَیْن (سورۃ فلق اور الناس) ہر شام اور ہر صبح کو تین تین بار پڑھ لیا کرو۔ یہ ہر چیز کے مقابل تمہارے لئے کافی ہو جائے گی۔

(سنن الترمذی کتاب الدعوات عن رسول اللّٰہ فی انتظار الفرج و غیر ذلک)

حضرت خولہ بنت حکیم ؓ بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب کوئی کسی جگہ جائے تو یہ دعا پڑھ لے کہ:

  • أَعُوذُ بِكلِمَاتِ اللّٰهِ التَّامَّاتِ مِن شَرِّ مَا خَلَقَ

میں خدا تعالیٰ کے مکمل کلمات کے ساتھ پناہ چاہتا ہوں، ہر اس شر سے جو اس نے پیدا کیا ہے۔ تو جب تک وہ اس جگہ رہے گا، اسے کوئی چیز نقصان نہیں پہنچا سکے گی۔

(سنن الترمذی، کتاب الدعوات عن رسول اللّٰہ مایقول اذانزل منزلا)

حضرت عمر ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہؐ نے فرمایا: جو شخص کسی مصیبت زدہ کو دیکھے اور یہ دعا پڑھے:

  • اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ عَافَانِیْ مِمَّا ابْتَلَاکَ بِہٖ وَفَضَّلَنِیْ عَلٰی کَثِیْرٍ مِمَّنْ خَلَقَ تَفْضِیْلًا

سب تعریف اللہ کے لئے ہے جس نے مجھے اس مصیبت سے بچایا جس میں تجھے مبتلا کیا اور مجھے اپنی بہت سی مخلوقات پر فضیلت دی، تو وہ زندگی بھر اس وبا سے محفوظ رہے گا۔

(سنن الترمذی کتاب الدعوات عن رسول اللّٰہ،مایقول اذا رأی مبتلی)

حضرت اقدس مسیح موعودعلیہ السلام فرماتے ہیں:

  • مجھے الہام ہوا۔ سَلَامٌ عَلَيْكُمْ طِبْتُمْ پھر چونکہ بیماری وبائی کا بھی خیال تھا۔ اس کا علاج خدا تعالیٰ نے یہ بتلایا کہ اس کے ان ناموں کا ورد کیا جاوے۔ یَا حَفِیْظُ، یَا عَزِیْزُ، یَا رَفِیْقُ۔

(ملفوظات جلد3صفحہ 446)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 4 اپریل 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 6 اپریل 2020