• 26 جون, 2025

دوسرا عشرہ مغفرت اور اس میں بخشش طلب کرنے کی دعائیں

قرآنی دعائیں

  • رَبَّنَا إِنَّنَا آمَنَّا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ

(آل عمران:17)

اے ہمارے ربّ! ىقىناً ہم اىمان لے آئے پس ہمارے گناہ بخش دے اور ہمىں آ گ کے عذاب سے بچا۔

  • رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَإِسْرَافَنَا فِيْ أَمْرِنَا وَثَبِّتْ أَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلٰى الْقَوْمِ الْكَافِرِيْنَ

(آل عمران:148)

اے ہمارے ربّ! ہمارے گناہ بخش دے اور اپنے معاملہ مىں ہمارى زىادتى بھى اور ہمارے قدموں کو ثبات بخش اور ہمىں کافر قوم کے خلاف نصرت عطا کر۔

  • إِنْ تُعَذِّبْهُمْ فَإِنَّهُمْ عِبَادُكَ وَإِنْ تَغْفِرْ لَهُمْ فَإِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُ

(المائدة:119)

اگر تُو انہىں عذاب دے تو آخر ىہ تىرے بندے ہىں اور اگر تو انہىں معاف کر دے تو ىقىناً تُو کامل غلبہ والا (اور) حکمت والا ہے۔

  • رَبَّنَا ظَلَمْنَا أَنْفُسَنَا وَإِنْ لَّمْ تَغْفِرْ لَنَا وَتَرْحَمْنَا لَنَكُوْنَنَّ مِنَ الْخَاسِرِيْنَ

(الاعراف:24)

اے ہمارے ربّ! ہم نے اپنى جانوں پر ظلم کىا اور اگر تو نے ہمىں معاف نہ کىا اور ہم پر رحم نہ کىا تو ىقىناً ہم گھاٹا کھانے والوں مىں سے ہوجائىں گے۔

  • رَبَّنَا اغْفِرْ لِيْ وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِيْنَ يَوْمَ يَقُوْمُ الْحِسَابُ

(إبراهيم:42)

اے ہمارے ربّ! مجھے بخشش دے اور مىرے والدىن کو بھى اور مومنوں کو بھى جس دن حساب برپا ہوگا۔

  • رَبَّنَا آمَنَّا فَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا وَأَنْتَ خَيْرُ الرَّاحِمِيْنَ

(المؤمنون:110)

اے ہمارے ربّ! ہم اىمان لے آئے پس ہمىں بخش دے اور ہم پر رحم کر اور تو رحم کرنے والوں مىں سب سے بہتر ہے۔

  • رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَأَنْتَ خَيْرُ الرَّاحِمِيْنَ

(المؤمنون:119)

اے مىرے ربّ! بخش دے اور رحم کر اور تو رحم کرنے والوں مىں سب سے بہتر ہے۔

  • رَبِّ إِنِّيْ ظَلَمْتُ نَفْسِيْ فَاغْفِرْ لِيْ

(القصص:17)

اے مىرے ربّ! ىقىناً مىں نے اپنى جان پر ظلم کىا پس مجھے بخش دے۔

  • رَبِّ اغْفِرْ لِيْ وَهَبْ لِيْ مُلْكًا لَّا يَنْبَغِيْ لِأَحَدٍ مِّنْ بَعْدِيْ

(ص:36)

اے مىرے ربّ! مجھے بخش دے اور مجھے اىک اىسى سلطنت عطا کر کہ مىرے بعد اُس پر اور کوئى نہ جچے ۔

  • رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا وَلِإِخْوَانِنَا الَّذِيْنَ سَبَقُونَا بِالْإِيْمَانِ وَلَا تَجْعَلْ فِيْ قُلُوبِنَا غِلًّا لِّلَّذِيْنَ آمَنُوْا رَبَّنَا إِنَّكَ رَءُوْفٌ رَّحِيمٌ

(الحشر:11)

اے ہمارے ربّ! ہمىں بخش دے اور ہمارے اُن بھائىوں کو بھى جو اىمان مىں ہم پر سبقت لے گئے اور ہمارے دلوں مىں اُن لوگوں کے لئے جو اىمان لائے کوئى کىنہ نہ رہنے دے اے ہمارے ربّ! ىقىنا تو بہت شفىق (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

  • رَبَّنَا أَتْمِمْ لَنَا نُوْرَنَا وَاغْفِرْ لَنَا إِنَّكَ عَلٰى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ

(التحريم:9)

اےہمارے ربّ! ہمارے لئے ہمارے نور کو مکمل کردے اور ہمىں بخش دے ىقىناً تو ہر چىز پر جسے تُو چاہے دائمى قدرت رکھتا ہے۔

  • رَبِّ اغْفِرْ لِيْ وَلِوَالِدَيَّ وَلِمَنْ دَخَلَ بَيْتِيَ مُؤْمِنًا وَلِلْمُؤْمِنِيْنَ وَالْمُؤْمِنَاتِ وَلَا تَزِدِ الظَّالِمِيْنَ إِلَّا تَبَارًا

(نوح:29)

اے مىرے ربّ! مجھے بخش دے اور مىرے والدىن کو بھى اور اسے بھى جو بحىثىت مومن مىرے گھر مىں داخل ہوا اور سب مومن مردوں اور سب مومن عورتوں کو اور تو ظالموں کو ہلاکت کے سوا کسى چىز مىں نہ بڑھانا۔

آنحضور ﷺ کی دعائیں

  • اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِیْ ذَنْبِیْ کُلَّ دِقَّہٗ وَجِلَّہٗ وَاَوَّلَہٗ وَ اٰخِرَہٗ وَعَلَانِیَتَہٗ وَ سِرَّہٗ

(ابوداؤد)

اے اللہ! میرے سب گناہ بخش د ے۔ چھوٹے بڑے ،پہلے اور پچھلے، ظاہر اورپوشیدہ (سب گناہ معاف کردے)۔

  • لَا اِلٰہَ اِلَّا أَنْتَ سُبْحٰانَکَ اَللّٰھُمَّ اَسْتَغْفِرُکَ لِذَنْبِیْ

(ابوداؤد)

تیرے سوا کوئی معبود نہیں توپاک ہے۔اے اللہ !میں تجھ سے اپنے گناہوں کی بخشش طلب کرتاہوں ۔

  • لَایَغْفِرُ الذُّنُوْبَ اِلَّا أَنْتَ فَاغْفِرْلِیْ مَغْفِرَۃً مِّنْ عِنْدِکَ

(بخاری)

اے اللہ!تیرے سوا کوئی نہیں جو گناہوں کو بخشے۔پس تومجھے اپنے حضور سے خاص بخشش عطافرما۔

  • سُبْحٰانَکَ رَبَّنَاوَبِحَمْدِکَ اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ

(بخاری)

یعنی پاک ہےتواے ہمارے رب!اپنی تعریف کے ساتھ اے اللہ! مجھے بخشش دے۔

  • اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ أَسْئَلُکَ بِرَحْمَتِکَ الَّتِیْ وَسِعَتْ کُلَّ شَیْءٍاَنْ تَغْفِرْلِیْ ذُنُوْبِیْ

(مستدرک)

اے اللہ!میں تجھ سے تیری رحمت کا واسطہ دے کر سوال کرتاہوں جو ہر چیزپرحاوی ہے۔ کہ تو میرے گناہ بخش دے۔

  • اَللّٰھُمَّ عِنْدَ اِسْتَقْبَالِ لَیْلِکَ وَاِدْبَارِ نَہَارِکَ وَاَصْوَاتِ دُعَاءَتِکَ وَحُضُورِ صَلٰوَاتِکَ أَسْاَلُکَ اَنْ تَغْفِرَ لِیْ

(ترمذی)

اے اللہ!تیری رات کی آمد اوردن کی واپسی اورتیرے بلانے والوں کی آوازوں کےوقت اورتیری نماز کے اوقات میں میں تجھ سے التجا کرتاہوں کہ تومجھے بخش دے۔

  • فَاغْفِرْلِیْ فَاِنَّہٗ لَایَغْفِرُ الذُّنُوْبَ اِلَّا أَنْتَ

(بخاری)

پس تومجھے بخش دے کیونکہ تیرے سوا کوئی گناہوں کو بخشنے والانہیں۔

  • اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ ذَنْبِیْ

(ابو داؤد)

اے اللہ!میرے گناہ بخش دے۔

  • اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنِیْ مِنَ الَّذِیْنَ اِذَا اَحْسَنُوْا اِسْتَبْشَرُوْا وَاِذَا اَسَاؤُا اِسْتَغْفَرُوْا

(مسند احمد)

اے اللہ!مجھےان لوگوں میں سے بناجو نیکی کریں توخوش ہوں اورجب بُرائی کریں توبخشش چاہیں۔

  • اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ ذَنْبِیْ وَوَسِّعْ لِیْ فِیْ دَارِیْ وَبَارِکْ لِیْ فِیْمَا رَزَقْتَنِیْ

(ترمذی)

اے اللہ! میرے گناہ بخش دے اور میرا گھر میرے لئے وسیع کردےاورجو کچھ تو مجھے رزق عطا کرے اس میں میرے لئے برکت ڈال دے۔

  • وَاغْفِرْ خَطِیْئَتِیْ وَاَسْاَلُکَ الدَّرَجَاتِ الْعُلٰی مِنَ الْجَنَّۃِ

(مستدرک)

میرے گناہ بخش دےاورمیں تجھ سے جنت میں بلند درجات کا سوال کرتاہوں۔

  • وَاغْفِرْ لَنَا حُوْبَنَا وَخَطَایَانَا

(ابوداؤد)

ہمارے گناہ اور خطائیں معاف کر۔

  • رَبِّ اغْفِرْ لِیْ خَطِیْئَتِیْ وَجَھْلِیْ وَاِسْرَافِیْ فِیْ اَمْرِیْ کُلِّہٖ وَمَاأَنْتَ أَعْلَمُ بِہٖ مِنِّی اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ خَطَایَایَ وَعَمْدِیْ وَجَھْلِیْ وَھَزْلِیْ وَکُلُّ ذٰلِکَ عِنْدِیْ اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ مَا قَدَّمْتُ وَمَا أَخَّرْتُ وَمَااَسْرَرْتُ وَمَاأَعْلَنْتُ أَنْتَ الْمُقَدِّمُ وَأَنْتَ الْمُؤَخِّرُ وَأَنْتَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْر

(بخاری)

اے میرے رب!میری خطا اورنادانی اورمیرے تمام معاملات میں میری زیادتیاں اوروہ تمام معاملات جو مجھ سے زیادہ تیرے علم میں ہیں وہ سب مجھے معاف کر دے۔ اے اللہ! میرے گناہ میری دانستہ یا نا دانستہ خطائیں اورغیر سنجیدہ مذاق یہ سب میری کوتاہیاں معاف کردے۔اے اللہ!میرے پہلے اورپچھلے،مخفی وظاہری گناہ بخش دے۔ توہی آگے کرنےوالااورتوہی پیچھے ہٹانے والااورتوہی ہر چیز پر قادر ہے۔

  • اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ وَارْحَمْنِیْ وَاَلْحِقْنِیْ بِالرَّفِیْقِ الْاَعْلٰی

(بخاری)

اے اللہ!مجھے بخش دے۔مجھ پر رحم کر اور مجھے اعلی دوست (یعنی اپنی ذات) سے ملادے۔

  • اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلَنَا وَارْحَمْنَا وَارْضَ عَنَّاوَتَقَبَّلْ مِنَّا

(ابن ماجہ)

اے اللہ! ہمیں بخش دے۔ ہم پر رحم کر۔ ہم سے راضی ہواورہماری (دعائیں اور عبادتیں) قبول کر۔

  • اس کے علاوہ مسجد میں داخل ہوتے اورنکلتے وقت کی دعا، نماز میں حالت رکوع اورسجدہ کی دعا، دعائے قنوت،خطبہ جمعہ، نماز جنازہ اورلیلۃ القدر کی دعامیں بھی مغفرت طلب کی گئی ہے۔

سیدنا حضرت مسیح موعودؑ کی دعائیں

  • ’’ہم تیرے گنہگار بندے ہیں اورنفس غالب ہیں توہم کو معاف فرمااورآخرت کی آفتوں سے ہم کو بچا۔‘‘

(البدر)

  • رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ مِنَ السَّمَاءِ

اے میرے رب !مغفرت فرما اور آسمان سے رحم نازل فرما۔

  • رَبِّ اغْفِرْ لَنَاذُنُوْبَنَا اِنَّا کُنَّا خٰطِئِیْنَ

اے ہمارے رب !ہمارے گناہ ہمیں بخش دےہم یقیناً خطاکارہیں۔

  • رَبِّ اغْفِرْ لَنَا ذُنُوْبَنَا وَلِاِخْوَانِنَاالَّذِیْنَ سَبَقُوْنَا بِالْاِیْمَانِ وَصَلِّ عَلٰی نَبِیِّکَ وَحَبِیْبِکَ مُحَمَّدٍ وَآلِہٖ وَسَلِّمْ وَتَوَفَّنَا فِی اُمَّۃٍ وَاَتْبِعْنَا فِیْ اُمَّۃٍ وَاٰتِنَا مَا وَعَدْتَّ لِاُمَّۃٍ رَبَّنَا اِنَّنَا اٰمَنَّا فَاکْتُبْنَافِیْ عِبَادِکَ الْمُؤْمِنِیْنَ

(مکتوبات احمدیہ)

اے ہمارے رب !ہمیں اورہمارے ان مومن بھائیوں کوبخش دے جو ایمان میں ہم سے سبقت لے گئے اوراپنے نبی اورحبیب محمدؐ اور آپؐ کی اٰل پر رحمتیں بھیج اورہمیں امتی ہونے کی حالت میں موت دے اور اے ہمارے رب !ہم ایمان لائے پس ہمیں اپنے مومن بندوں میں لکھ لے۔

  • یَا اَحَبُّ مِنْ کُلِّ مَحْبُوْبٍ اِغْفِرْلِیْ ذُنُوْبِیْ وَاَدْخِلْنِیْ فِیْ عِبَادِکَ الْمُخْلِصِیْنَ

(مکتوبات احمدیہ)

اے ہر پیارے سے زیادہ پیاری ہستی !مجھے میرے گناہ بخش دے اور مجھے اپنے مخلص بندوں میں داخل کرلے۔

  • ’’اے میرے محسن اورمیرے خدا!میں ایک تیرا ناکارہ بندہ پُرمعصیت اورپُر غفلت ہوں۔تو نے مجھ سے ظلم پرظلم دیکھا اورانعام پر انعام کیااورگناہ پر گناہ دیکھا اوراحسان پر احسان کیا ۔تونے ہمیشہ میری پردہ پوشی کی اوراپنی بے شمار نعمتوں سے مجھے متمتع کیا۔سو اب بھی مجھ نالائق اورپُرگناہ پر رحم کر اورمیری بےباکی اور ناسپاسی کو معاف فرما اور مجھ کومیرے اِس گناہ سے نجات بخش کہ بغیر تیرے کوئی چارہ گر نہیں ۔آمین ثم آمین‘‘

(مکتوبات احمدیہ۔جلد 5نمبر 2 صفحہ 3)

(فرخ شاد)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 2 مئی 2020

اگلا پڑھیں

Covid-19 اپ ڈیٹ 04 ۔مئی2020 ء