• 27 اپریل, 2024

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 6 جولائی 2020ء

چین میں پروفیسر گرفتار/کینیا میں  لاک ڈاؤن میں نرمی/ہندوستان متأثرہ ممالک میں تیسرے نمبر پر/امریکی ریاست ٹیکساس  کا عوام کو انتباہ/اسرائیل میں پھر لاک ڈاؤن/قطر میں  متأثرین کی تعداد 1 لاکھ سے تجاوز/ سعودی حکومت نے ماسک لازم قرار دے دیا ، حج کے دوران بھی پابندیوں پر عمل کرنا ہوگا

اعدادو شمار

متاثرہ افراد :1 کروڑ14لاکھ75ہزار                      اموات: 5لاکھ35ہزار

براعظم صورتحال

(عالمی ادارہ صحت کے  ماتحت علاقے)

براعظم/ علاقے متأثرین
امریکہ 5820840
یورپ 2774221
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر، لیبیا،شام، فلسطین، ترکی وغیرہ) 1170720
جنوب مشرقی ایشیا 947519
افریقہ 360927
جزیرہ جات (نیوزی لینڈ، آسٹریلیاء، فجی، جاپان، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) 226882

درجہ بندی ممالک بلحاظ متأثرین

  ملک کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
1 امریکہ 2985897 129408 57186 182
2 برازیل 1604585 64265 37923 1091
3 روس 704607 19782 6771 82
  (Worldometer.info)
افریقہ

کل متأثرین: 4لاکھ 77ہزار

اموات: 11ہزار 3سو

ریکور ہونے والے: 2لاکھ27ہزار

(BBC)

درجہ بندی کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
1 جنوبی افریقہ 187977 3026
2 مصر 75253 3343 1218 63
3 نائجیریا 28711 645 544 11

دنیا بھر میں 24 گھنٹوں میں اب تک اس وائرس سے Recover ہونے والوں کی تعدادمیں انتہائی خوش آئیند اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ چنانچہ یہ تعداد 1لاکھ 26ہزار رہی جبکہ اب تک کی  کُل تعداد 62لاکھ 5ہزار ہے۔ جن میں برازیل میں سب سے زیادہ 10لاکھ 38ہزار لوگ Recover ہوئے، اس کے بعد امریکہ میں 9لاکھ 6ہزار جبکہ روس میں 4لاکھ 53ہزار Recover ہوئے ہیں۔

 (John Hopkins University)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں عالمی سطح پر متأثرین کی تعداد میں تشویشناک 1لاکھ 76ہزار کا اضافہ ہوا۔ اسی طرح اموات میں 3ہزار 6سو کا اضافہ ہوا ہے۔

https://covid19.who.int/

عالمی خبریں

  • چین  میں حکومت کے خلاف   بیان دینے اور مختلف سرگرمیوں میں پیش پیش پروفیسر کو گزشتہ روز اس کے گھر سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔واضح رہے کہ  پروفیسر نے چینی صدر کے کورونا سے متعلق اقدامات پر تنقیدانہ رویہ کافی عرصہ سے اپنا رکھا تھا جس کے الزام میں انہیں گزشتہ روز گرفتار کیا گیا ہے۔ (الجزیرہ)
  • کینیا نے  ملک میں  کورونا متأثرین میں  کمی آنے کے بعد آہستہ آہستہ لاک ڈاؤن میں نرمی شروع کردی ہے۔ (الجزیرہ)
  • ہندوستان  گزشتہ روز 23 ہزار سے زائد نئے کیسز آنے کے بعد  عالمی سطح پر متأثرہ ممالک  کی فہرست میں  تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔ (الجزیرہ)
  • امریکی ریاست  TEXAS کے حکام نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وبا کے وسیع پیمانہ پر پھیلاؤ کے نتیجہ میں ریاست میں موجود تمام ہسپتال ناکافی ہونے کا اندیشہ ہے۔ اس لئے سب سے بہترین حل سماجی فاصلوں کو اپنانا ہے۔ (الجزیرہ)
  • اسرائیل میں کورونا متأثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ کے بعد اب حکومت نے  دوبارہ پابندیوں کا اطلاق شروع کردیا ہے۔ تمام مشروبات کے اڈے ، کلب، جم وغیرہ  مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ان فیصلوں کا اعلان وزیراعظم نے گزشتہ روز کیا تھا۔ (الجزیرہ)
  • قطر میں متأثرین کی تعداد 1  لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ گزشتہ روز 546 نئے کیسز جبکہ 5 نئی اموات سامنے آئی ہیں۔ ماہرین کے مطابق آبادی کے تناسب  کے لحاظ سے  یہ تعداد انتہائی تشویشناک ہے۔ (الجزیرہ)
  • سعودی عرب نے کورونا کیسز میں اضافہ کے بعد ملک گیر ماسک کی پابندی لازم قرار دے دی ہے۔ علاوہ ازیں حج کے موقع پر بھی تمام شاملین کو ماسک کی پابندی اپنانے کے ساتھ ساتھ کسی قسم کے ہجوم وغیرہ سے باز رہنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔ (الجزیرہ)

(ابوحمدانؔ)

پچھلا پڑھیں

دعاؤں کی قبولیت خدا کی ہستی کا ثبوت ہے

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 6 جولائی 2020