• 28 اپریل, 2024

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 7 جولائی 2020ء

ترکی میں متأثرین کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز/یورپی یونین نے بارڈرز کھول دئے/آسٹریلیا میں دوبارہ لاک ڈاؤن/برازیلی صدر کورونا کا شکار/کورونا ہوا سے بھی پھیل سکتا ہے/جنوبی افریقہ میں مزید 8900 نئے کیسز /روس میں مزید 6500 کیسز

اعدادو شمار

متاثرہ افراد :1 کروڑ16لاکھ33ہزار                      اموات: 5لاکھ38ہزار

براعظم صورتحال

(عالمی ادارہ صحت کے  ماتحت علاقے)

براعظم/ علاقے متأثرین
امریکہ 5915551
یورپ 2791102
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر، لیبیا، شام، فلسطین، ترکی وغیرہ) 1171040
جنوب مشرقی ایشیا 947519
افریقہ 369928
جزیرہ جات (نیوزی لینڈ، آسٹریلیاء، فجی، جاپان، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) 229590

درجہ بندی ممالک بلحاظ متأثرین

  ملک کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
1 امریکہ 2877238 129643 43686 235
2 برازیل 1603055 64867 26051 602
3 روس 719665 22252 22252 467
  (Worldometer.info)
افریقہ

کل متأثرین: 4لاکھ 93ہزار

اموات: 11ہزار 6سو

ریکور ہونے والے: 2 لاکھ37ہزار

(BBC)

درجہ بندی کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
1 جنوبی افریقہ 205721 3310
2 مصر 76222 3422
3 نائجیریا 29286 645

دنیا بھر  میں 24 گھنٹوں میں  اب تک اس وائرس سےRecoverہونے والوں کی تعدادمیں انتہائی خوش آئیند اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ چنانچہ یہ تعداد1لاکھ16ہزار رہی جبکہ اب تک کی  کُل تعداد 63لاکھ20ہزار ہے۔ جن میں برازیل میں سب سے زیادہ10لاکھ62ہزار لوگRecover ہوئے،اس کے بعدامریکہ  میں9لاکھ24ہزار  جبکہ روس میں  4 لاکھ63ہزار Recover ہوئے ہیں۔

 (John Hopkins University)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں  عالمی سطح پر  متأثرین کی  تعدادمیں تشویشناک97 ہزار 8 سوکااضافہ ہوا۔اسی طرح  اموات میں1ہزار7سوکااضافہ  ہوا ہے۔

https://covid19.who.int/

عالمی خبریں

  • ترکی میں متأثرین کورونا کی تعداد میں   اضافہ جاری ہے ۔ اب تک کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں  تقریباً 1200 کا اضافہ ہوچکا ہے۔ (الجزیرہ)
  • یورپی یونین  نے مزید 15 ممالک کیلئے   بارڈرز کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔ مگر ان تمام ممالک میں  امریکہ  کہیں شامل نہیں ہے۔ کیونکہ امریکہ میں  شرح اموات بڑھتی چلی جارہی ہے۔ (الجزیرہ)
  • آسٹریلیا میں مزید 5 ملین سے زائد شہریوں پر لاک ڈاؤن  لاگو  کرنے کا عندیہ دے دیا گیا ہے جس کی وجہ  آسٹریلیا میں کورونا مریضوں میں  مزید اضافہ ہے۔ جس کے باعث اب چھ ہفتے کےلاک ڈاون  کا نفاذ کیا جائے گا۔ (الجزیرہ)
  • برازیلی  صدر بھی کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ  برازیل میں  متأثرین کورونا کی تعداد میں انتہائی اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اور اس بابت  صدر کی طرف سے اپنائے گئے حفاظتی اقدامات پر بھی عوام  کو انتہائی شدید غم و غصہ ہے۔ (الجزیرہ)
  • عالمی ادارہ ٔ صحت  کے تقریباً 200 سے زائد ڈاکٹرز نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ کورونا وائریس  کا پھیلاؤ  ہوا سے بھی ممکن ہے۔اگرچہ پہلے ادارہ اس سے  متضاد رائے رکھتا رہا ہے۔ (الجزیرہ)
  • جنوبی افریقہ میں  متأثرین   کورونا کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ وزارتِ صحت نے گزشتہ دنوں مزید نئے 8900  کیسز کا انکشاف کیا ہے۔ جس میں سب سے زیادہ تعداد  گوٹنگ صوبہ میں سامنے آئی ہے۔ (الجزیرہ)
  • روس میں مزید 6500 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد  کل تعداد اب  6 لاکھ 94 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ جبکہ اموات کی تعداد 10 ہزار 5 سو  ہے۔ (الجزیرہ)

(ابوحمدانؔ)

پچھلا پڑھیں

اصحاب احمد علیہ السلام کی جانثاری اور محبت کے لازوال نمونے

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 7 جولائی 2020