ہانگ کانگ میں سکول دوبارہ بند کردئے گئے/اٹلی میں لاک ڈاؤن ختم/ناروے کے تمام بارڈر کھول دئے گئے/علامی ادارہ صحت کی تحقیقات ٹیم چین روانہ/برطانیہ کی قرنطینہ پالیسی پھر تبدیل/روس میں 11 ہزار اموات
اعدادو شمار
متاثرہ افراد :1 کروڑ23لاکھ اموات: 5لاکھ55ہزار
براعظم صورتحال
(عالمی ادارہ صحت کے ماتحت علاقے)
براعظم/ علاقے | متأثرین |
امریکہ | 6264626 |
یورپ | 2847887 |
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر ، لیبیا،شام ، فلسطین،ترکی وغیرہ) | 1238779 |
جنوب مشرقی ایشیا | 1065093 |
افریقہ | 410744 |
جزیرہ جات (نیوزی لینڈ،آسٹریلیاء ،فجی ، جاپان ، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) | 236958 |
درجہ بندی ممالک بلحاظ متأثرین
ملک | کُل متأثرین | کُل اموات | متأثرین (24 گھنٹے) | اموات (24 گھنٹے) | |
1 | امریکہ | 3038325 | 131884 | 64630 | 991 |
2 | برازیل | 1713160 | 67964 | 44571 | 1223 |
3 | روس | 793802 | 21604 | 26506 | 475 |
(who.int) | |||||
افریقہ |
کل متأثرین: 5لاکھ 22ہزار اموات: 12ہزار3سو ریکور ہونے والے: 2 لاکھ52ہزار (African News) |
||||
درجہ بندی | کُل متأثرین | کُل اموات | متأثرین (24 گھنٹے) | اموات (24 گھنٹے) | |
1 | جنوبی افریقہ | 238339 | 3720 | – | – |
2 | مصر | 79254 | 3617 | 950 | 53 |
3 | نائجیریا | 30748 | 684 | – | – |
دنیا بھر میں 24 گھنٹوں میں اب تک اس وائرس سےRECOVERہونے والوں کی تعدادمیں انتہائی خوش آ ئیند اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ چنانچہ یہ تعداد81ہزار رہی جبکہ اب تک کی کُل تعداد 66لاکھ40ہزار ہے۔ جن میں برازیل میں سب سے زیادہ11لاکھ71ہزار لوگRecover ہوئے،اس کے بعدامریکہ میں9لاکھ69ہزار جبکہ روس میں 4 لاکھ95ہزار Recover ہوئے ہیں۔
(John Hopkins University)
گزشتہ 24 گھنٹوں میں عالمی سطح پر متأثرین کی تعدادمیں تشویشناک1لاکھ 90ہزارکااضافہ ہوا۔اسی طرح اموات میں4ہزار 9سوکااضافہ ہوا ہے۔
عالمی خبریں
- ہانگ کانگ میں کورونا مریضوں میں مسلسل اضافہ کے بعد حکومت نے تمام تعلیمی ادارے دوبارہ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔(الجزیرہ)
- اٹلی نے لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد جہاں بارڈرز اور فلائٹ آپریشن بحال کرناشروع کردئے ہیں وہیں حکام نے بعض مخصوص ممالک سے آمدورفت ابھی تک معطل کررکھی ہے ، ان ممالک میں کورونا سے انتہائی متأثر ہونے والے ممالک شامل ہیں۔(الجزیرہ)
- ناروے نے بھی اپنے تمام بارڈرز کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔ اور تقریبا 20 سے زائد یورپی ممالک سے آمدورفت کی اجازت دے دی ہے۔ واضح رہے کہ ناروے اگرچہ یورپی یونین کا رکن نہیں ، البتہ Schengen ممالک میں ہونے کے باعث یہاں ویزہ کے بغیر آمدورفت ممکن ہے۔(الجزیرہ)
- عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائریس کی ابتداء اور حقائق کی بابت معلومات کیلئے اپنی ٹیم چین روانہ کردی ہے۔جو اس بات کا جائزہ لے سکے گی کہ وبا کا اس طرح وسیع پھیلاو کیسے ممکن ہوا ؟(الجزیرہ)
- برطانیہ میں بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں کیلئے بنائی گئی قرنطینہ پالیسی میں ایک بار پھر تبدیلی متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق فرانس اور اٹلی سمیت تقریبا 70سے زائد ممالک سے آنے والے مسافروں کو اب 14 روزہ قرنطینہ نہیں کرنا پڑے گا۔(الجزیرہ)
- روس میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ کے ساتھ ساتھ اموات میں بھی اضافہ جاری ہے۔ چنانچہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 174 مزید اموات سے کل تعداد 11 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔(الجزیرہ)
(ابوحمدانؔ)