• 29 اپریل, 2024

دورِ جدید کے عربی شعراء

عالمی ادب سے انتخاب
دورِ جدید کے عربی شعراء

محمودسامی البارودی (1839ء تا 1904ء)

حسن بک حسنی کے بیٹےتھے۔ قاہرہ میں پیدا ہوئے۔ سات سال کی عمر میں والدہ کا سایہ سر سے اٹھ گیا۔ انہیں فوجی اسکول میں داخل کرایا گیا جہاں سےفوجی افسر بن کر نکلے۔اپنے طور پر عرب شعراء کے کلام کا مطالعہ کرتے رہے اور متعدد اشعارحفظ کئے۔ 1864ء میں خدیو اسماعیل کی خدمت میں حاضر ہوئے جو انہیں مصر لے آئے اور 1879ء میں میجر جرنل کے عہدے پر فائز ہوئے۔ عربی شاعری کے احیاء و تجدید کا سہرا انہی کے سر پہ ہے۔ بارودی نے بلند پایہ شعراء مثلا ابن المعز، ابوفراس، رضی، طغرائی وغیرہ کا کلام حفظ کیا اور ان سے متاثر تھے۔ ان کی ایک کتاب ’’مختارات البارودی‘‘ ہے جو چار حصوں پر مشتمل ہے۔

(کتاب ’’تاریخ الادب العربی‘‘ مؤلف احمد حسن الزیات ۔مطبوعہ دارالمعرفۃ بیروت لبنان۔1993ء۔ص363،364)

تاتی الامورُ علی ما لیس فی خلد
و یُخطئ الظنُّ فی بعضِ الاحایین

بعض اوقات ایسے حالات پیدا ہو جاتے ہیں کہ جن کا انسان تصور بھی نہیں کر سکتا اور بعض اوقات انسان کا گمان بھی غلط ہو جاتا ہے۔

حتی اذا لم یعد الامر منزعۃ
و اصبح الشر امرا غیر مکنون

یہاں تک کہ جب معاملہ ہاتھوں سے نکل گیا اور شر کھل کر سامنے آگیا۔

اجبت اذا ھتفوا باسمی و من شیمی
صدق الولاء وتحقیق الاظانین

انہوں نے میرا نام لیکر پکارا تو میں فورا حاضر ہو گیا کیونکہ دوستی نبھانا اور اپنے سے وابستہ امیدوں کو سچ کر دکھانا میری عادت ہے۔

لو کان للمرء فکر فی عواقبہ
ما شان اخلاقہ حر ص و لا طبع

اگر انسان کو انجام کی فکر ہو تو اس کے اخلاق میں حرص و طمع داخل نہ ہو۔

و من البلیۃ ان یسام اخو الاسی
رعی التجلد و ھو غیر جماد

یہ بہت بڑی آزمائش ہے کہ ایک غمز دہ کو صبر کے لئے مجبور کیا جائے حالانکہ وہ پتھر کا بنا ہوا نہیں ہے۔

نصحت قومی قلت الحرب مفجعۃ
و ربما تاج امر غیر مظنون

میں نے اپنی قوم کو سمجھایا اور کہا کہ لڑائی سے بہت جانی و مالی نقصان ہوتا ہے اور بسا اوقات ایسا نتیجہ نکلتا ہے جس کا وہم و گمان بھی نہیں ہوتا۔

فخالفونی و شبوھا مکابرۃ
و کان اولی بقومی لو اطاعون

لیکن انہوں نے میری بات نہ مانی اور ضد کرتے ہوئے اعلان جنگ کر دیا اگر وہ میری بات مان لیتے تو یہ ان کے لئے بہتر ہوتا۔

(مرسلہ اویس احمد نصیر)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 24 جولائی 2020

اگلا پڑھیں

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 25 جولائی 2020ء