• 29 اپریل, 2024

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 25 جولائی 2020ء

2 لاکھ 84 ہزار نئے مریض/ایتھوپیا میں 760 نئے کیسز/جنوبی افریقہ میں 4 لاکھ سے زائد متأثرین/کینیائی سفیر میں کورونا کی تشخیص/فرانس نے اپنے شہریوں کو   ہدایات جاری کردیں

اعدادو شمار

متاثرہ افراد :1 کروڑ 57لاکھ 62ہزار                     اموات: 6لاکھ 40ہزار

براعظم صورتحال

(عالمی ادارہ صحت کے  ماتحت علاقے)

براعظم/ علاقے متأثرین
امریکہ 8292311
یورپ 3170382
جنوب مشرقی ایشیا 1678994
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر ، لیبیا،شام ، فلسطین،ترکی وغیرہ) 1456365
افریقہ 659348
جزیرہ جات (نیوزی لینڈ،آسٹریلیاء ،فجی ، جاپان ، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) 280595

درجہ بندی ممالک بلحاظ متأثرین


  ملک کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
1 امریکہ 4009808 143663 71714 1110
2 برازیل 2287475 84082 59961 1311
3 ہندوستان 1336861 31358 48916 757
  (who.int)
افریقہ

کل متأثرین: 7لاکھ 89ہزار

اموات: 16ہزار 7سو

ریکور ہونے والے: 4لاکھ 47ہزار

(African News)

درجہ بندی کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
1 جنوبی افریقہ 408052 6093
2 مصر 91072 4518 659 38
3 نائجیریا 38948 833

دنیا بھر  میں اب تک اس وائرس سے24 گھنٹوں میں 2لاکھ 50 ہزار افراد RECOVERہوئے ہیں۔جبکہ اب تک RECOVER ہونے والوں کی  کُل تعداد 91لاکھ23ہزار ہے۔ جن میں برازیل میں سب سے زیادہ17لاکھ51ہزار لوگRecover ہوئے،اس کے بعدامریکہ  میں12لاکھ61ہزار  جبکہ ہندوستان میں8لاکھ49ہزار Recover ہوئے ہیں۔

 (John Hopkins University)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں  عالمی سطح پر  متأثرین کی  تعدادمیں تشویشناک2لاکھ 84ہزارکااضافہ ہوا۔اسی طرح  اموات میں5ہزار 4سوکا تشویشناک اضافہ  ہوا ہے۔

https://covid19.who.int/

عالمی خبریں

  • عالمی ادارہ صحت نے  کورونا کے مریضوں میں  اب تک کے سب سے زیادہ اضافہ  پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ 24  گھنٹوں میں 2 لاکھ 84 ہزار   نئے مریضوں  میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے(الجزیرہ)
  • ایتھوپیا میں  کورونا سے متأثرہ ا فراد کی تعداد  تقریبا 13 ہزار  تک پہنچ چکی ہے۔ گزشتہ دنوں 760 نئے کیسز منظر عام پر آنے سے عوام میں تشویش بڑھ گئی ہے۔جبکہ ملک میں اب تک   3 لاکھ 64 ہزار کورونا  ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔(افریقن نیوز)
  • جنوبی افریقہ میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔ حکومت نے تعلیمی ادارے بند کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ جبکہ طبی حکام کے مطابق  یہ وبا  جنگل کی آگ کی طرح بڑھتی چلی جارہی ہے۔ ایک  سروے کے مطابق ملک میں اکثر مریض  کورونا کے خدشہ کے باعث ہسپتالوں اور طبی مراکز جانے سے بھی کترا رہے ہیں۔(افریقن نیوز)
  • کینیا میں بھی کورونا کے مریضوں  میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ گزشتہ دنوں  حکومتی سفیر میں کورونا کی تشخیص کے بعد   احتیاطی تدابیر شروع کردی گئی ہیں۔جبکہ کچھ دن قبل اسی سفیر نے کورونا علامات ظاہر ہونے پر  ہسپتال داخل ہونے سے انکار کردیا تھا۔ملک میں اب تک 16 ہزار مریض جبکہ 274 اموات واقع ہوچکی ہیں۔(افریقن نیوز)
  • فرانس نے اپنے شہریوں کو  کورونا وبا سے بچاؤ کیلئے سپین کے  علاقہ Catalonia کے سفر سے باز رہنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق سپین کے اس علاقہ میں وبا نے دوبارہ زور پکڑنا شروع کردیا ہے۔(الجزیرہ)

(ابوحمدانؔ)

پچھلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 25 جولائی 2020