• 27 اپریل, 2024

عالمی اپڈیٹ – Covid-19

07اگست2020ء

میکسکو میں  شرح اموات بڑھنے لگی/ناروے میں مزید نئے کیسز/سپین میں  30 ہزار افراد لاک ڈاؤن میں قید/شام میں کورونا کا انتہائی خدشہ/روسی ویکسین کی دریافت جاری

اعدادو شمار

متاثرہ افراد :1 کروڑ91لاکھ27ہزار                          اموات: 7لاکھ15ہزار

براعظم صورتحال

(عالمی ادارہ صحت کے  ماتحت علاقے)


براعظم/ علاقے
متأثرین
امریکہ 10135322
یورپ 3477225
جنوب مشرقی ایشیا 2428584
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر ، لیبیا،شام ، فلسطین،ترکی وغیرہ) 1610798
افریقہ 848053
جزیرہ جات (نیوزی لینڈ،آسٹریلیاء ،فجی ، جاپان ، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) 353564

درجہ بندی ممالک بلحاظ متأثرین

درجہ ملک کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
1 امریکہ 4781612 157357 53373 1307
2 برازیل 2859073 97256 57152 1437
3 ہندوستان 2027074 41585 62538 886
افریقہ کُل متأثرین:                             10لاکھ9ہزار اموات:22ہزار1سو ریکور ہونے والے :6لاکھ91ہزار (BBC)
درجہ بندی کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
1 جنوبی افریقہ 529877 9298
2 مصر 95006 4951 131 20
3 نائجیریا 44890 927

دنیا بھر  میں اب تک اس وائرس  RECOVER ہونے والوں کی  کُل تعداد 1 کروڑ 15لاکھ90ہزار ہے۔ جن میں برازیل میں سب سے زیادہ22لاکھ50ہزار لوگRecover ہوئے،اس کے بعدامریکہ  میں15لاکھ98ہزار  جبکہ ہندوستان میں13لاکھ78ہزار Recover ہوئے ہیں۔

 (John Hopkins University)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں  عالمی سطح پر  متأثرین کی  تعدادمیں تشویشناک02لاکھ 40ہزارکااضافہ ہوا۔اسی طرح  اموات میں6ہزارکا تشویشناک اضافہ  ہوا ہے۔

https://covid19.who.int/

عالمی خبریں

  • میکسکو میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد   50 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔جو کہ دنیا بھر میں ہونے والی ہلاکتوں میں تیسرے  نمبر پر ہے۔حکومت  کو ناقص پالیسیوں پر  کافی تنقید کا سامنا ہے(الجزیرہ)
  • کورونا کے  پھیلاؤ کے پیش نظر ناروے میں حکومت نے  اپنے شہریوں کو  ملک سے باہر ہر قسم کے  سفر سے منع کردیا گیا ہے۔ناروے میں اب تک 9468  کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔(الجزیرہ)
  • سپین نے ملک گیر تقریبا 30 ہزار افراد  پر لاک ڈاؤن کا نفاذ کردیا ہے۔یہ لاک ڈاؤن 2 ہفتے تک جاری رہے گا۔(الجزیرہ)
  • شام میں کورونا انتہائی شدت سے پھیل رہا ہے۔گزشتہ روز  999 نئے کیسز کا سامنا ہوا ہے۔ ماہرین کے مطابق  ٹیسٹوں کی تعداد سے زیادہ متأثرین کا خدشہ ہے۔(الجزیرہ)
  • روسی ساختہ ویکسین کی تیاری جاری ہے جو کہ جلد ہی رجسٹرڈ کردی جائے گی جس کے بعد مارکیٹ میں خریدوفروخت کی جاسکے گی۔(الجزیرہ)

(ابوحمدانؔ)

پچھلا پڑھیں

خطاب سیدنا حضرت امیر المومنین برموقع اختتامی اجلاس جلسہ سالانہ برطانیہ 04؍اگست 2019ء

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 7 اگست 2020