رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا اِنَّکَ اَنْتَ السَّمِیعُ الْعَلِیْمُ۔رَبَّنَا وَاجْعَلْنَا مُسْلِمَیْنِ لَکَ وَ مِنْ ذُرِّ یَّتِنَا اُمَّۃً مُّسْلِمَۃًلَّکَ وَاَرِنَا مَنَاسِکَنَا وَ تُبْ عَلَیْنَا اِنَّکَ اَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِیْمُ
(سورۃ البقرۃ:128۔129)
ترجمہ: ’’اے ہمارے رب! ہماری طرف سے قبول کرلے،یقینًا تو ہی بہت سننے والا (اور) دائمی علم رکھنے والاہے۔ اور اے ہمارے رب!ہمیں اپنے دو فرمانبردار بندے بنا دے۔اور ہماری ذریَّت میں سے بھی اپنی ایک فرمانبردار امت (پیدا کردے) اور ہمیں اپنی عبادتوں اور قربانیوں کے طریق سکھا اور ہم پر توبہ قبول کرتے ہوئے جھک جا۔یقینًا تو ہی بہت توبہ قبول کرنے والا (اور) باربار رحم کرنے والا ہے‘‘۔
یہ حضرت ابراہیم ؑ اور حضرت اسماعیل ؑ کی قبولیت دعا، مقبول طریقِ عبادت کے بتلائے جانے اور فرمانبردار اولاد کے حصول کی عظیم الشان دعائیں ہیں جو آپ دونوں نے بیت اللہ (خانہ کعبہ) کی ازسرِنو بنیادیں اٹھاتے وقت کیں۔
(مرسلہ:قدسیہ محمود سردار)