• 29 اپریل, 2024

رپورٹ آن لائن ٹیلی تھون مسرور آئی انسٹیٹیوٹ برکینا فاسو

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مجلس انصار اللہ یوکےکو مورخہ30اگست 2020 کو مسرور آئی انسٹیٹیوٹ برکینا فاسو کی فنڈ ریزنگ کے لئے ایک آن لائن ٹیلی تھون کے انعقاد کی توفیق ملی ۔ الحمد للہ علیٰ ذالک ۔

اس آن لائن ٹیلی تھون کو منعقد کرنے کا مقصد نہ صرف فنڈز اکٹھا کرنا تھا بلکہ مسرور آئی انسٹیٹیوٹ کے متعلق آگاہی مہم بھی تھا۔ یہ پروگرام اللہ تعالیٰ کے فضل سے اردو اور انگریزی زبانون میں منعقد ہواجو کہ یوٹیوب ، فیس بک انسٹا گرام اور ٹیوٹر پر براہِ راست نشر ہوا۔ اس کے علاوہ برکینا فاسو میں وہاں کے 4 ریڈیو اسٹیشنز نے اس پروگرام کی رننگ کمنٹری ان کی اپنی زبانوں میں پیش کی۔ محترم امیر صاحب برکینا فاسوکی رپورٹ کے مطابق یہ ریڈیو اسٹیشنز تقریباًٍ 45 لاکھ کی آبادی تک سنےجاتےہیں۔

اس پروگرام کا آغاز لندن کے وقت کے مطابق شام 5 بجے تلاوتِ قرآنِ کریم سے ہوا ۔ پروگرام کے تعارف کے بعد ڈاکٹرچوہدری اعجاز الرحمٰن صاحب صدر مجلس انصار اللہ یوکے نے اس منصوبے کے اغراض و مقاصد بیان کیئے۔ اس پروگرام میں دکھانے کے لئے بہت سی ویڈیوز پہلے سے ہی تیار کر لی گئی تھیں جن میں مکرم عبدالماجد طاہر صاحب ایڈیشنل وکیل التبشیر کے انٹرویو کے علاوہ انٹر ویو امیر صاحب برکینا فاسو ، ڈاکٹر احسن محمود خان صاحب امریکہ ، مکرم ڈاکٹر سعود محمود صاحب برکینا فاسو وغیرہ شامل تھے۔اس پروگرام میں براہِ راست ڈسکشن کے لئے بھی ڈاکٹرز کو مدعو کیا گیا تھا جن میں مکرم ڈاکٹر فیصل احمد صاحب، مکرم ڈاکٹر عمران مسعود صاحب اور مکرم ڈاکٹر قاسم منصور صاحب شامل تھے۔ ان احباب نے آنکھوں کی بیماری کے متعلق اور خاص کر برکینا فاسو میں اس بیماری کی شدت کے متعلق دیکھنے والوں کو آگاہ کیا اور بتایا کہ اس انسٹیٹیوٹ کی کتنی اہمیت ہے۔

محترم امیر صاحب یوکے مکرم رفیق حیات صاحب کو بھی خاص طور پر مدعو کیا گیا تھا ۔ آپ نے احباب کو درخواست کی کہ وہ اس میں عطیات دیں ۔ اسی طرح چیرمین چیرٹی واک فور پیس مکرم ظہیر احمد صاحب اور وائس چیرمین مکرم رفیع احمد بھٹی صاحب نے چیرٹی واک فور پیس مجلس انصار اللہ یوکے کے متعلق دیکھنے والوں کو آگاہ کیا۔

یہ پروگرام اللہ تعالیٰ کے فضل سے تقریباً 8 بجکر 15 منٹ پر اختتام پزیر ہوا۔

اس ٹیلی تھون میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجموعی طور پر 30 ہزار پاونڈز کی رقم براہِ راست اکٹھی ہوئی اور اسی طرح آن لائن ہی مجموعی طور پر 33،000 پاونڈز سے ذائد احباب نے وعدے کیئے۔ اس طرح اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجموعی طور پر 63،000 پاونڈز کی رقم اکٹھی کرنے کی توفیق ملی۔

ITرپورٹ کے مطابق اس پروگرام کو 8000 سے ذائدافراد یا گھرانوں نے یوٹیوب ،فیس بک اور ٹویٹر کے ذریعہ براہ، راست دیکھا ۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا کے ذریعہ تقریباً 30000 سے ذائد افراد تک مسرور آئی انسٹیٹیوٹ کے متعلق آگاہی ہوئی۔

مسرور آئی ہسپتال کے متعلق مزید معلومات کے لئے درج ذیل ویب سائیٹ سے معلومات لی جا سکتی ہیں۔

Home

(مرسلہ :محمد محمود (قائد عمومی مجلس انصار اللہ یوکے))

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 3 اکتوبر 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 5 اکتوبر 2020