• 27 اپریل, 2024

آج کی دعا

اللّٰهُمَّ رَبَّ النَّاسِ أَذْهِبِ البَاسَ، اشْفِهِ وَأَنْتَ الشَّافِي، لاَ شِفَاءَ إِلَّا شِفَاؤُكَ، شِفَاءً لاَ يُغَادِرُ سَقَمًا

(صحیح بخاری۔کتابُ الطِّبِّ حدیث نمبر5743)

ترجمہ۔»، اے اللہ! لوگوں کے ربّ، بیماری کو دور کر دے، تو اسے شفا عطا کر اور تو ہی شافی ہے۔ تیری شفا کے سوا اور کوئی شفا نہیں۔ ایسی شفا عطا کر جو بیماری کا نام و نشان بھی نہ چھوڑے «۔

یہ پیارے رسول حضرت محمدﷺ کی کامل شفایابی کی جامع دعا ہے۔

ہمارے پیارے امام سیّدنا حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایَّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اپنے خطبہ جمعہ فرمودہ ۱۹ دسمبر ۲۰۰۸ میں احباب جماعت کو اس دعا کے پڑھنے کی توجہ دلائی ہے۔آپ فرماتے ہیں:
«پھر ایک حدیث میں ہے۔ حضرت عائشہؓ بیان کرتی ہیں کہ نبی کریمﷺ نے فرمایا۔ نبی کریمﷺ اپنے گھر والوں کے لئے پناہ مانگتے اور اپنے داہنے ہاتھ کو چھو تے اور فرماتے، اے اللہ! لوگوں کے ربّ، بیماری کو دور کر دے، تو اسے شفا عطا کر اور تو ہی شافی ہے۔ تیری شفا کے سوا اور کوئی شفا نہیں۔ ایسی شفا عطا کر جو بیماری کا نام و نشان بھی نہ چھوڑے»۔

آج کل وباء کے ایام میں اس دعا کو کثرت سے پڑھنا چاہئے۔ اللہ تعالیٰ پوری جماعت کو اپنی حفاظت میں رکھے اور تمام بیمار افراد کو کامل شفا یاب فرمائے۔ آمین

(مرسلہ: قدسیہ محمود سردار)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 14 اکتوبر 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 15 اکتوبر 2020