• 28 اپریل, 2024

نیشنل عاملہ بیلجیم کی حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ ورچؤل میٹنگ کا آنکھوں دیکھا حال

آج مورخہ26 ستمبر 2020ء کوبیت المجیب برسلز میں نیشنل عاملہ جماعت احمدیہ بیلجیئم کی آن لائن حضرت امیر المومنین خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی بنصرالعزیز کے ساتھ میٹنگ تھی ۔خاکسار چوہدری طا ہر احمد گِل کو بھی بطور نیشنل سیکرٹری تحریک جدید شامل ہونے کی سعادت نصیب ہوئی۔ الحمدللہ

آج کی میٹنگ میں خلیفتہ المسیح کی راہنمائی،پیار محبت اور شفقت نے دین کی خدمت کا ایک نیا جذبہ پیدا کیاہے ۔آج دنیا میں سائنس کی حیرت انگیز ترقیات کے ساتھ ساتھ روحانیت میں جو انقلاب برپاہواہے اس کی رہبری کا سہراا ٓقائے دوجہاں ﷺ کے غلام ِصادق مسیح ِآخر الزماں علیہ الصلوٰۃ والسلام اورآپ کے خلفائے احمدیت ہیں جس کے لیے ہم صدق دل سے رب عزو جل کی حمد و ثناکرتے ہیں ۔ میٹنگ کے دوران خیال بار بار اس واقعہ کی طرف جارہا تھا کہ مسجد اقصیٰ قادیان میں پہلی دفعہ 7جنوری 1938 کو لاوڈ اسپیکر لگا۔ سید نا حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نوراللہ مرقدہ نے اس دن خطبہ جمعہ میں ارشاد فرمایا کہ ’’اب وہ دن دو ر نہیں ہے کہ ایک شخص اپنی جگہ بیٹھا ہوا ساری دنیا میں درس تدریس پر قادر ہوگا۔۔‘‘ کون جانتا تھاکہ خلفائے احمدیت کے زریں عہد میں جو بے پناہ برکات و فضائل رکھے ہیں کہ سائنس بھی حقانیت اسلام کی تشہیرو اشاعت میں اپنا حصہ اداکرے گی ۔لہذا آج سوشل میڈیا کے ذریعے مادہ پرستی کے تاریک اندھیرے خیرو ہدایت کے اجالوں میں ڈھل رہے ہیں تو صرف اور صرف اس کی وجہ وہ بابرکت اور مقدس نظام خلافت ہے ۔ لہذا ہم کہہ سکتے ہیں کہ جماعت احمدیہ کے لیے ہردورکی مشکلات و تکالیف کے ازالے کےلیے خدا تعالیٰ کی غیر معمولی تائید ونصرت سے جو تاریخ رقم ہورہی ہے اس میں نظام خلافت ایک نمایاں ترین حیثیت رکھتا ہے۔

٭…٭…٭

(مرسلہ: چوہدری طاہر احمد گِل (نیشنل سیکرٹری تحریک جدید))

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 22 اکتوبر 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 23 اکتوبر 2020