• 30 اپریل, 2024

آج کی دعا

رَبِّ ارۡحَمۡہُمَا کَمَا رَبَّیٰنِیۡ صَغِیۡرًا

(بنی اسرائیل:25)

ترجمہ: اے میرے ربّ! ان دونوں پر رحم کر جس طرح ان دونوں نے بچپن میں میری تربیت کی۔

یہ قرآنِ کریم میں مذکور ہمارے پیارے رسول حضرت محمد ﷺ کی والدین کے حق میں بہت خاص دعا ہے۔

پیارے امام سیدنا حضرت مرزا مسرور احمدخلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرماتے ہیں:
’’مائیں ہی ہیں جو بچوں کی قسمت بدلا کرتی ہیں ۔آپ اپنی اولاد کی صحیح تربیت کریں گی اور اعمالِ صالحہ بجالانے والی ہوں گی تو آپ کی نیک تربیت کو پھل لگیں گے۔ آپ کی زندگی میں بھی آپ کی اولاد آپ کی نیک نامی کا باعث بن رہی ہوگی اور مرنے کے بعد بھی اولاد کی نیکیوں کی وجہ سے اللہ تعالیٰ آپ کے درجات بلند فرما رہا ہوگا ۔بچوں کو جو دعائیں اللہ تعالیٰ نے سکھائی ہیں وہ اسی لئے ہیں ۔ایک دعا ہے رَبِّ ارۡحَمۡہُمَا کَمَا رَبَّیٰنِیۡ صَغِیۡرًا (بنی اسرائیل25) کہ اے میرے ربّ! ان پر مہربانی فرما کیونکہ انہوں نے بچپن کی حالت میں میری پرورش کی تھی۔پس یہ دعا ہمارے پیارے خدا نے یقینًا قبولیت کا درجہ دینے کے لئے سکھائی ہے۔یقینًا ماں باپ کو ان کی تربیت پر ان کو اعلیٰ سرٹیفکیٹ دینے کے لئے سکھائی ہے۔‘‘

(پیغام لجنہ اماء اللہ پاکستان2018)

(مرسلہ: قدسیہ محمود سردار)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 30 اکتوبر 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 31 اکتوبر 2020