اَللّٰهمَّ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِيْ ظُلْمًا كَثِيْرًا، وَلَا يَغْفِرُ الذُّنُوْبَ إِلَّا أَنْتَ، فَاغْفِرْ لِيْ مَغْفِرَةً مِّنْ عِنْدِكَ، وَارْحَمْنِيْ، إِنَّكَ أَنْتَ الْغَفُوْرُ الرَّحِيْمُ
(بخاری کتاب الدعوات)
ترجمہ: اے اللہ !میں نے اپنی جان پر ظلم کیا ۔بہت زیادہ ظلم کیا۔اور تیرے سوا کوئی نہیں جو گناہوں کو بخشے۔پس تو مجھے ایسی مغفرت عطا کر جو تیری جناب سے ہو۔ اور مجھ پر رحم فرما۔ بے شک تو بہت بخشنے والا اور باربار رحم کرنے والا ہے۔
یہ پیارے رسولِ کریمﷺ کی بخشش اور رحم کی جامع دعا ہے۔
ضرت ابوبکرصدیقؓ کی درخواست پر رسولِ کریم ﷺ نے ان کو یہ دعا نماز میں پڑھنے کے لئے سکھلائی۔
(مرسلہ: قدسیہ محمود سردار)