حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا : جو شخص اپنے حاکم سے ناپسندیدہ بات دیکھے تو وہ صبر کرے۔ کیونکہ جو نظام سے بالشت بھر جدا ہو ا اس کی موت جاہلیت کی موت ہوگی۔
( صحیح مسلم کتاب الامارہ۔ باب وجوب ملازمۃ جماعۃالمسلمین)
حضر ت عبداللہ بن عمرؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا : اللہ تعالیٰ میری امت کو ضلالت اور گمراہی پر جمع نہیں کرے گا۔اللہ تعالیٰ کی مدد جماعت کے ساتھ ہوا کرتی ہے۔ جو شخص جماعت سے الگ ہوا وہ گویا آگ میں پھینکا گیا۔
( ترمذی کتاب الفتن باب ما جاء فی لزوم الجماعۃ)