• 13 مئی, 2025

متکبرانہ باتیں کرنے والے

جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺنے فرمایا : قیامت کے دن تم میں سے سب سے زیادہ مجھے محبوب اور سب سے زیادہ میرے قریب وہ لوگ ہوں گے جو سب سے زیادہ اچھے اخلاق والے ہوں گے۔ اور مَیں تم میں سے سب سے زیادہ مبغوض اور مجھ سے زیادہ دور وہ لوگ ہوں گے جو ثرثار یعنی منہ پھٹ، بڑھ بڑھ کر باتیں بنانے والے ہیں، متشدِّق یعنی منہ پھلا پھلا کر باتیں کرنے والے اور مُتَفَیْہِقْ یعنی لوگوں پر تکبر جتلانے والے ہیں۔ صحابہ نے عرض کیا یا رسول اللہ! ثرثار اور متشدِّق کے معنے تو ہم جانتے ہیں، مُتَفَیْہِق کسے کہتے ہیں ۔ آپؐ نے فرمایا: مُتَفَیْہقِ متکبرانہ باتیں کرنے والے کو کہتے ہیں ۔

(ترمذی ابواب البر والصلۃ باب فی معالی الاخلاق)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 29 دسمبر 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 30 دسمبر 2020