• 28 اپریل, 2024

آج کی دعا

رَبِّ اِنِّیْ مَغْلُوْبٌ فَانْتَصِرْ

(تذکرہ :714)

ترجمہ:اے میرے رب! میں مغلوب ہوں تو میرے دشمن سے انتقام لے۔

یَا اَللّٰہ فَتْح

(تذکرہ:655)

ترجمہ:اے اللہ! فتح عطا فرما۔

رَبَّنَا افْتَحْ بَيْنَنَا وَبَيْنَھُمْ

(تذکرہ:696)

ترجمہ:اے ہمارے رب! ہم میں اور ہمارے دشمنوں میں فیصلہ فرما۔

یہ حضرت مسیحِ موعود ؑ کی خدا تعالیٰ کے حضور مدد ونصرت کی الہامی دعائیں ہیں۔

پیارے امام سیّدنا حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایَّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز موجودہ حالات کے پیشِ نظر مسلسل جماعت کودعاؤں کی طرف تحریک فرما رہے ہیں ۔ آپ اپنے خطبہ جمعہ فرمودہ 18دسمبر 2020ء میں فرماتے ہیں:
آج میں دوبارہ الجزائر کے لئے بھی اور پاکستان کے احمدیوں کے لئے بھی دعا کی تحریک کرنا چاہتا ہوں ۔اللہ تعالیٰ ان کو محفوظ رکھے۔ الجزائر میں بھی حالات سخت کئے جارہے ہیں۔ وہاں بھی ایک سرکاری وکیل ہے۔ بار بار مقدمے بنا رہا ہے، ہمارے احمدیوں پر۔پاکستان میں بھی اسی طرح مشکلات میں ڈالا جا رہا ہے۔

اللہ تعالی ٰ ان سب لوگوں کو جو مشکلات کھڑی کر رہے ہیں یا کسی قسم کی مخالفت کر رہے ہیں عبرت کا نشان بنا ئے۔ اور جلد ان احمدیوں کے حالات ٹھیک فرمائے۔ سختیوں میں جو گزر رہے ہیں، ان کے لئے آسانیاں اور سہولتیں پیدا کرے۔

لیکن ساتھ ہی میں یہ بھی کہوں گا پاکستان کے احمدیوں کو خاص طور پر ،کہ جو دعاؤں کی طرف جس طرح توجہ کی ضرورت ہے اس طرح توجہ کا ابھی بھی احساس نہیں ہے۔ پس بڑھ کر اور پہلے سے بہت بڑھ کر دعاؤں کی طرف توجہ دیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں جلد ان مشکلات سے نکالے، اور آسانیاں پیدا فرمائے۔ اور حقیقی اسلام کا پیغام ہم آزادی کے ساتھ پاکستان میں بھی اور دنیا کے ہر کونے میں بھی پہنچانے والے ہوں۔آمین

لشکِرِ شیطا ں کے نرغے میں جہاں ہے گھِر گیا
بات مشکل ہو گئی قدرت دکھا اے میرے یار
فضل کے ہاتھوں سے اب اس وقت کر میر ی مد د
کشتی اسلام تا ہو جائے اس طو فاں سے پار

(مرسلہ: مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 9 جنوری 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 11 جنوری 2021