• 28 اپریل, 2024

آج کی دعا

وَ اِذَا مَرِضۡتُ فَہُوَ یَشۡفِیۡنِ ﴿۪ۙ۸۱﴾

(سورۃ الشعراء:81)

ترجمہ: اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہی ہے جو مجھے شفا دیتا ہے۔

یہ قرآنِ کریم میں مذکور حضرت ابراہیم ؑ کی بیماری سے حفاظت وتندرستی کی بہت پیاری دعا ہے۔

اس جگہ حضرت ابراہیم ؑ کا بت پرستوں سے مکالمہ چل رہا ہے اور آپ بتوں کے بے فائدہ ہونے اور خداتعالیٰ کی ذات کے کامل ہونے کے ثبوت پیش فرمارہے ہیں۔ چنانچہ قرآنِ کریم میں یہ پورا مکالمہ یوں مذکور ہے۔

ترجمہ: اور ان پر ابراہیم کی خبر پڑھ۔جب اس نے اپنے باپ اور اس کی قوم سے کہا تم کس چیز کی عبادت کرتے ہو؟ انہوں نے کہا ہم بتوں کی عبادت کرتے ہیں اور ان کی (عبادت کی) خاطر بیٹھے رہتے ہیں۔ اس نے کہا جب تم (انہیں) پکارتے ہو تو کیا وہ تمہاری پکار سنتے ہیں؟ یا تمہیں فائدہ پہنچاتے ہیں یا کوئی نقصان پہنچاتے ہیں؟ انہوں نے کہا بلکہ ہم نے اپنے آباءو اجداد کو دیکھا کہ وہ اسی طرح کیا کرتے تھے۔ اس نے کہا کیا تم نے غور کیا کہ تم کس کی عبادت کرتے رہے ہو؟ (یعنی) تم اور تمہارے پہلے آباؤاجداد۔ پس یقیناً یہ (تمام) میرے دشمن ہیں سوائے ربّ العالمین کے۔ جس نے مجھے پیدا کیا۔ پس وہی ہے جو میری رہنمائی کرتا ہے۔ اور وہی ہے جو مجھے کھلاتا ہے اور پلاتا ہے۔ اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہی ہے جو مجھے شفا دیتا ہے۔ اور جو مجھے مارے گا اور پھر زندہ کرے گا۔ اور جس سے میں امید رکھتا ہوں کہ جزاسزا کے دن میری خطائیں بخش دے گا۔ اے میرے ربّ! مجھے حکمت عطا کر اور مجھے نیک لوگوں میں شامل کر۔ اور میرے لئے آخرین میں سچ کہنے والی زبان مقدّر کردے۔ اور مجھے نعمتوں والی جنت کے وارثوں میں سے بنا۔

(سورۃ الشعراء:70تا86)

(مرسلہ: مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 21 جنوری 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 22 جنوری 2021