• 29 جولائی, 2025

آج کی دعا

طِبْتَ وَطَابَ مَمْشَاكَ وَتَبَوَّأْتَ مِنَ الْجَنَّةِ مَنْزِلًا

(جامع ترمذی با ب مَا جَاءَ فِي زِيَارَةِ الإِخْوَانِ حدیث: 2008)

ترجمہ :تو خوش رہے۔ تیر ا چلنا مبارک ہو۔ جنت میں تیرا ٹھکا نہ ہو۔

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:جو کسی مریض کی عیادت کرتا ہے یا اللہ تعا لیٰ کی رضا کی خاطر اپنے کسی بھائی سے ملنے جاتا ہے تو اللہ تعا لیٰ کا منا دی صدا لگا تا ہےکہ: تو خوش رہے (تمہاری دنیاوی واخروی زندگی مبارک ہو)، تیر ا چلنا مبارک ہو۔ جنت میں تیرا ٹھکا نہ ہو۔

حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں سات چیزوں کاحکم فرمایا تھا اور سات ہی چیزوں سے منع بھی فرمایا تھا (جن چیزوں کا حکم فرمایا تھا ان میں) انہوں نے مریض کی عیادت، جنازے کے پیچھے چلنے، چھینکنے والے کا جواب دینے، سلام کا جواب دینے، مظلوم کی مدد کرنے، دعوت کرنے والے (کی دعوت) قبول کرنے، اور قسم کھانے والے کو اس کی قسم کے پورا کرنے میں مدد کا حکم دیا۔

(صحیح بخاری كِتَابُ المَظَالِمِ وَالغَصْبِ 2445)

(مرسلہ: مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 3 فروری 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 4 فروری 2021