• 27 اپریل, 2024

مغربی پگمی پوسم

مغربی پگمی پوسم
Western Pygmy Possum

یہ خوبصورت چوہے کی طرح کا نظر آنے والا چھوٹا سا جانور چوہا بالکل بھی نہیں ہے۔دوخصوصیات انہیں چوہوں سے ممتاز کرتی ہیں۔

اول۔ ’’پوسم‘‘ کا تعلق روڈنٹس یعنی چوہوں کی نسل سے نہیں ہے بلکہ یہ ایک ’’کیسہ دار‘‘ یعنی Marsupial ہے۔

دوم۔ اکثر لوگ پوسم اور اپوسم Opossum کو ایک جانور سمجھ بیٹھتے ہیں تاہم یہ مختلف ہیں۔ Opossum کا رنگ قد کاٹھ اس سے مختلف ہوتا ہے۔

مقام و مسکن

ویسٹرن پگمی پوسم جنوبی اور جنوب مغربی آسٹریلیاء کے علاوہ آسٹریلیاء کےجزیرہ کینگرو Kangaroo Island میں ملتا ہے۔

یہ پوسم گھنی جھاڑیوں سے اٹے علاقوں میں رہنا پسند کرتے ہیں۔

جسمانی پیمائش

ننھے پوسم کا سائز 70 سے 100 ملی میٹر تک ہوتا ہے جبکہ اس کا وزن 16گرام تک بڑھ سکتا ہے۔

خوراک

مغربی پگمی پوسم کی بنیادی خوراک بیج، پھول، پولنز اور پھولوں پر مشتمل ہے۔ یہ کافی نفاست پسند ہوتے ہیں، کیڑے مکوڑے بھی کھا لیتے ہیں لیکن ان کے پر وغیرہ اتار دیتے ہیں۔

عمر

نر پوسم اوسطا 3 سال جبکہ مادہ پوسم 5 سے 12 سال اوسطاً عمر تک ہوتے ہیں۔

رہن سہن اور بریڈنگ

یہ ننھا پوسم دن کے وقت جھاڑیوں میں پرندوں کے خالی کردہ گھونسلوں یا پھر گھاس پہ آرام کرتا ہے اور رات کے وقت خوراک اور ساتھی کی تلاش میں باہر نکلتا ہے۔

یہ پوسم 12 سے 15 ماہ کی عمر میں بالغ ہوتے ہیں۔ ان کی بریڈنگ کا کوئی مخصوص سیزن نہیں بلکہ یہ سارا سال بریڈ کر سکتے ہیں۔

ہر سیزن مادہ پوسم 6 بچوں کو جنم دیتی ہے جنہیں 25 دن تک دودھ پلا کر پالا جاتا ہے اور 50 دن تک بچے ماں کے ساتھ ہی رہتے ہیں۔

خطرات

قدرتی ماحول میں سانپ ، الو اور لومڑیاں پگمی پوسم کا شکار کرتی ہیں مگر انہیں اصل خطرات انسانی سرگرمیوں کی وجہ سے ان کے قدرتی ماحول کی تباہی کی وجہ سے لاحق ہیں۔

اور اس خوبصورت ننھے پوسم کی آبادی تیزی سے کم ہوتی جارہی ہے۔

(ترجمہ وتلخیص: مدثر ظفر)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 17 فروری 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 18 فروری 2021