• 13 مئی, 2025

شرکِ خفی سےبچو

حضرت جندبؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرتﷺ نے فرمایا جو شخص محض شہرت کی خاطر کوئی کام کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کو اس رنگ میں شہرت دے گا کہ آخر کار اس کے عیب لوگوں پر ظاہر ہو جائیں گے۔ ان میں وہ رسوا اور بدنام ہو جائے گا۔ اور جو شخص ریاکاری سے کام لے گا اللہ تعالیٰ اس کی ریا کاری سب پر ظاہر کر دے گا۔

(بخاری کتاب الرقاق باب الریاء و السمعۃ)

حضرت محمود بن لبیدؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرتﷺ نے ایک دفعہ باہر نکل کر فرمایا کہ اے لوگو! شرکِ خفی سے بچو۔ صحابہؓ نے عرض کیا حضورﷺ شرکِ خفی کیا ہے؟ آپؐ نے فرمایا: ایک شخص سنوار کر نماز پڑھتا اور اس کی خواہش و کوشش یہ ہوتی ہے کہ لوگ مجھے اس طرح نماز پڑھتے دیکھیں اور بزرگ سمجھیں، یہی دکھاوے کی خواہش شرکِ خفی ہے۔

(الترغیب و الترھیب، کتاب الاخلاص، الترغیب فی الاخلاص و الصدق والنیۃ الصالحۃ، صفحہ74حدیث نمبر 45)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 8 مارچ 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 9 مارچ 2021