حضرت انسؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ کی ایک اونٹنی کا نام عضباء تھا ۔وہ کسی کو آگے نہیں بڑھنے دیتی تھی۔ دوڑ میں سب سے آگے رہتی۔ ایک دفعہ ایک دیہاتی نوجوان آیا اس کی اونٹنی دوڑ میں سب سے آگے نکل گئی۔ مسلمانوں کو اس کا بہت افسوس ہوا کہ ایک دیہاتی کی اونٹنی آنحضرتﷺ کی اونٹنی سے آگے بڑھ گئی۔ حضور علیہ الصلوۃ والسلام نے لوگوں کے اس افسوس کو بھانپ کر فرمایا، اللہ تعالی کی یہ سنت ہے کہ دنیا میں جو بلند ہوتا ہے بالآخر اللہ تعالیٰ اس کے غرور کو توڑنے کے لئے اسے نیچے دکھاتا ہے۔
(بخاري كتاب الجہاد باب ناقۃ النبي ﷺ)