سُبْحَانَكَ رَبَّنَا وَبِحَمْدِكَ اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِي
(صحیح بخاری کتاب التفسیر)
ترجمہ: اے ہمارے پروردگار! تو پاک ہے ہم تیری حمد کرتے ہیں۔ اے میرے اللہ! تو مجھے بخش دے۔
یہ پیارے رسولِ اکرم حضرت محمدﷺ کی نماز میں پڑھنے والی پیاری دعا ہے۔
حضرت عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں کہ سورۃ اِذَا جَآءَ نَصۡرُ اللّٰہِ وَ الۡفَتۡحُ نازل ہونے کے بعد جب بھی آپﷺ نماز پڑھتے تو اس میں بکثرت یہ دعا مانگتے سُبْحَانَكَ رَبَّنَا وَبِحَمْدِكَ اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِي
حضرت ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرتﷺ نے فرمایاکہ اللہ تعالیٰ نے مجھ پر اپنے محامد(تعریفیں) اور ثناء کے معارف اس طور پر کھولے ہیں کہ مجھ سے پہلے کسی اور شخص پر اس طرح نہیں کھولے گئے۔
(بخاری کتاب التفسیر)
(مرسلہ: مریم رحمٰن)