• 28 جولائی, 2025

آج کی دعا

یَا کٰھٰیٰعٓصٓ اِغْفِرْلِیْ

(کنزالعمال حدیث نمبر 5057)

ترجمہ:اے کھٰیٰعص! اے کافی و ہادی خدا، اے عالم وصادق خدا مجھے معاف فرما دے۔

یہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی مصیبت و پریشانی کے وقت کی دعا ہے۔

پیارے آقاسیّدنا حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایَّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اپنے خطبہ جمعہ فرمودہ 15جنوری 2021 کو عظیم خلیفہ راشد حضرت علی المرتضیٰ ؓ کی مبارک سیرت بیان کرتے ہوئے فرمایا:

پھر حضرت مصلح موعودؓ حضرت علیؓ کے بارے میں ایک جگہ ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ
’’حضرت علیؓ کو جب کوئی بڑی مصیبت پیش آتی تو وہ اللہ تعالیٰ سے یہ دعا کیا کرتے تھے کہ یَا کٰھٰیٰعٓصٓ اِغْفِرْلِیْ۔ یعنی اے کٰھٰیٰعٓصٓ! مجھے معاف فرما دے۔‘‘

(تفسیر کبیر جلد5 صفحہ17)

اُمّ ہانی کی ایک روایت کے مطابق ان مقطعات کے یہ معنی ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کاف قائم مقام صفت کافی کا ہے، ہاءقائم مقام صفت ہادی کی ہے اور عین قائم مقام صفت عالم یا علیم کی ہے اور ص قائم مقام صفت صادق کی ہے۔

(ماخوذ ازتفسیر کبیر جلد5 صفحہ17)

یعنی (حضرت علیؓ) اللہ تعالیٰ سے یہ دعا مانگ رہے ہیں کہ اے اللہ! تُو کافی ہے۔ تُو ہادی ہے۔ تُو علیم ہے اور تُو سچا ہے، صادق ہے۔ تیری تمام صفات کا واسطہ ہے کہ مجھے بخش دے۔

(خطبہ جمعہ 15؍ جنوری 2021ء)

(مرسلہ: مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 13 مارچ 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 15 مارچ 2021