• 13 جولائی, 2025

آج کی دعا

اَللّٰھُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْعَافِيَةَ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ، اَللّٰھُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْعَفْوَ وَالْعَافِيَةَ فِيْ دِيْنِيْ، وَدُنْيَايَ، وَأَهْلِيْ، وَمَالِيْ ۔ اَللّٰھُمَّ اسْتُرْ عَوْرَاتِيْ وَآمِنْ رَوْعَاتِيْ، اَللّٰھُمَّ احْفَظْنِيْ مِنْ بَيْنِ يَدَيَّ، وَمِنْ خَلْفِيْ، وَعَنْ يَمِيْنِيْ، وَعَنْ شِمَالِيْ، وَمِنْ فَوْقِيْ، وَأَعُوْذُ بِعَظْمَتِكَ أَنْ أُغْتَالَ مِنْ تَحْتِيْ

(ابو داؤدكِتَابُ النَّومِ بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا أَصْبَحَ حدیث: 5074)

ترجمہ : ’’اے اللہ ! میں تجھ سے دنیا اور آخرت میں عافیت (ہر طرح کے آرام اور راحت) کا طلب گار ہوں ۔ اے اللہ ! میں تجھ سے معافی اور عافیت کا طلب گار ہوں اپنے دین و دنیا میں اور اپنے اہل و مال میں ۔ اے اللہ ! میرے عیب چھپا دے ۔ مجھے میرے اندیشوں اور خوفوں سے امن عنایت فرما ۔ یا اللہ ! میرے آگے ، میرے پیچھے ، میرے دائیں ، میرے بائیں اور میرے اوپر سے میری حفاظت فرما ۔ اور میں تیری عظمت کے ذریعے سے اس بات سے پناہ چاہتا ہوں کہ میں اپنے نیچے سے کسی مخفی مصیبت کا شکار ہوں۔‘‘

یہ سید و مولیٰ پیارے نبی حضرت محمد ﷺ کی حفاظت الٰہی کے حصول اور دنیا و آخرت میں عافیت کی پیاری اور افضل دعا ہے۔

حضرت ابن عمرؓبیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ روزانہ صبح شام کچھ دعائیہ کلمات ضرور پڑھتے تھے ۔ یہ دعابھی ان کلمات میں شامل ہے۔

حضرت اقدس مسیحِ موعودؑ دعا کرنے کی فضیلت بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں:
’’اگر تم چاہتے ہوکہ خیریت سے رہو اور تمہارے گھروں میں امن رہے تو مناسب ہے کہ دعائیں بہت کرو۔اور اپنے گھروں کو دعاؤں سے پُر کرو۔جس گھر میں ہمیشہ دعا ہوتی ہے خدا تعالیٰ اسے برباد نہیں کیا کرتا۔‘‘

(ملفوظات جلد7 صفحہ309)

اے قادر و توانا! آفات سے بچانا
ہم تیرے در پہ آئے ہم نے ہے تجھ کو مانا
غیروں سے دل غنی ہے جب سے ہے تجھ کو جانا
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ یَّرَانِیْ
اقبال کو بڑھانا اب فضل لے کے آنا
ہر رنج سے بچانا دکھ درد سے چھڑانا
خود میرے کام کرنا یارب نہ آزمانا
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ یَّرَانِیْ

(مرسلہ:مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 5 اپریل 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 6 اپریل 2021