• 29 اپریل, 2024

آج کی دعا

اَللّٰهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ بِرَحْمَتِكَ الَّتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْءٍ أَنْ تَغْفِرَ لِي ذُنُوبِي

(مستدرک حاکم کتاب الصوم)

ترجمہ:اے اللہ میں تجھ سے تیری اس رحمت کا واسطہ دیکر سوال کرتا ہوں جو ہر چیز پر حاوی ہے کہ تو میرے گناہ بخش دے۔

یہ سید ومولیٰ پیارے نبی حضرت محمدﷺ کی روزہ افطار کرتے وقت کی دعا ہے۔حضرت عَمر بن العاص ؓ کی روایت کے مطابق آنحضرتﷺ نے فرمایا:
روزہ دار کی افطاری کے وقت قبولیتِ دعا کا خاص موقع ہوتا ہے۔اے اللہ !میں تجھ سے تیری اس رحمت کا واسطہ دیکر سوال کرتا ہوں جو ہر چیز پر حاوی ہے کہ تو میرے گناہ بخش دے۔

حضرت عبداللہ بن عمر ؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرتﷺ جب روزہ افطار کرتے تو یہ دعا پڑھتے تھے :

ذَهَبَ الظَّمَأُ وَابْتَلَّتِ الْعُرُوقُ، وَثَبَتَ الْأَجْرُ إِنْ شَاءَ اللَّهُ

ترجمہ:پیاس بجھ گئی ‘ رگیں تر ہو گئیں اور اجر ثابت ہوا یعنی ان شاء اللہ اس کا ثواب ضرور ملے گا۔

(ابوداؤدكِتَابُ الصَّیامِ بَابُ الْقَوْلِ عِنْدَ الْإِفْطَارِحدیث: 2357)

(مرسلہ: مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 13 اپریل 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 14 اپریل 2021