• 30 اپریل, 2024

آج کی دعا

اَللّٰہُ اَکْبَرُ اَللّٰہُ اَکْبَرُ لَا اِلَہَ اِلَّااللّٰہُ ۔ وَاللّٰہُ اَکْبَرُ اَللّٰہُ اَکْبَرُ وَلِلّٰہِ الْحَمْد

(مستدرک حاکم)

ترجمہ: اﷲ سب سے بڑا ہے۔ اﷲ سب سے بڑا ہے۔ اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ اﷲ سب سے بڑا ہے۔ اﷲ سب سے بڑا ہے۔ اور سب تعریف اﷲ ہی کے لئے ہے۔

حضرت ابنِ عمر ؓ کی روایت کے مطابق رسول اللہ ﷺ عید الفطر میں گھر سے نکلنے سے لے کر عیدگاہ تک یہ تکبیرات دہراتے تھے۔

یہی تکبیرات ایام تشریق میں بھی با آوازِ بلند مسلسل دہرائی جاتی ہیں (9 ذوالحجہ کی فجر سے 13 ذوالحجہ کی عصر تک)۔

احادیث میں آپﷺ سےعید الفطرکے دن مندرجہ ذیل سنن مذکور ہیں:
نمازِ عید الفطر سے پہلے صدقۃ الفطر ادا کرنا۔ غسل کرنا۔ اچھا لباس پہننا۔ خوشبو لگانا۔ نمازِ عید الفطر سے پہلے طاق کھجوریں کھانا۔ نماز عید کے لئے عیدگاہ جانا۔ عیدگاہ پیدل جانا۔ اپنے عزیز و اقارب کے ساتھ عیدگاہ جانا۔ ایک راستے سے جانا اور دوسرے راستے سے واپس آنا۔ گھر سے عیدگاہ تک مندرجہ بالا تکبیرات دہرانا۔

(مرسلہ:مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 3 مئی 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 4 مئی 2021