• 29 اپریل, 2024

تاثرات/آراء

مکرم و محترم مدیر صاحب روزنامہ الفضل آن لائن لندن

السلام علیکم ورحمۃ اللّٰه

مؤرخہ 30 اپریل, 2021 کے شمارے میں ایک مضمون «حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا حق کے طالبوں کے لیے چھ طریق فیصلہ کا عام اعلان» پڑھا۔

صد حیف ان علماء سو پر جنہوں نے مأمور من اللّٰه کا انکار کرکے نہ صرف اپنی موت کو جاہلیت کی موت بنا ڈالا بلکہ تا قیامت اپنی نسلوں یا اندھے مقلدین کا گناہ بھی اپنے سر لیا۔

صاف دل کو کثرتِ اعجاز کی حاجت نہیں
اِک نشاں کافی ہے گر دل میں ہو خوفِ کردگار

اللّٰه تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ عامۃ المسلمین کو آنکھیں کھولنے کی توفیق عطا فرمائے نیز وہ علماء سو کی اندھی تقلید سے باز آجائیں۔
آمین ثم آمین

آؤ لوگو! کہ یہیں نورِ خدا پاؤ گے!!
لو تمہیں طَور تسلی کا بتایا ہم نے

والسلام
عاجز
م ۔م ۔ ظفر
علوم شرقی مسرور ربوہ پاکستان

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 8 مئی 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 10 مئی 2021